
سینئر ڈائیرکٹر اور عمر شریف کے قریبی ساتھی یونس میمن نے کہا ہے کہ کامیڈی کے بادشاہ کا لقب صرف عمر شریف کو ملا ہے۔
تفصیلات کے مطابق سینئر ڈائیرکٹر اور عمر شریف کے قریبی ساتھی یونس میمن نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جو آیا ہے اسے جانا ہے، عمر شریف اب ہم میں نہیں رہے۔
یونس میمن کا کہنا تھا کہ عمر شریف ہمارے بھائیوں جیسے دوست تھے۔
سینئر ڈائیرکٹر کا کہنا ہے کہ عمر شریف کا بیٹا گھر میں موجود ہے مگر وہ بات کرنے کے قابل نہیں ہے۔
یونس میمن کا کہنا تھا کہ کامیڈی کے بادشاہ کا لقب صرف عمر شریف کو ملا ہے۔
سینئر ڈائیرکٹر اور عمر شریف کا مزید کہنا تھا کہ عمر شریف کے گھر والے بتائیں گے کہ تدفین کہا کرنی ہے۔
واضح رہے کہ پاکستان کے مایہ ناز کامیڈین عمر شریف جرمنی میں انتقال کرگئے ہیں۔
عمرشریف کو طبیعت خرابی کے باعث جرمنی منتقل کیا گیا تھا ، عمر شریف عارضہ قلب اور دیگر مختلف بیماریوں میں مبتلا تھے، وہ گزشتہ کئی ہفتوں سے کراچی کے نجی اسپتال میں زیر علاج تھے۔
یاد رہے کہ عمر شریف کو علاج کے لیے امریکی دارالحکومت واشنگٹن پہنچایا گیا تھا، جہاں معروف پاکستانی اداکارہ ریما خان کے شوہر اور ماہر امراض قلب ڈاکٹر طارق شہاب نے ان کے علاج کے لیے جارج واشنگٹن یونیورسٹی اسپتال میں انتظامات کر رکھے تھے۔
فخر پاکستان عمر شریف کی امریکا منتقلی اور اہل خانہ کے ویزوں کے لیے بھی ڈاکٹر طارق شہاب نے ہی تگ و دو کی تھی، عمر شریف کو لینے کے لیے ائیر ایمبولینس پیر کی دوپہر منیلا سے پاکستان پہنچی تھی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News