Advertisement
Advertisement
Advertisement

کاشتکاروں کے حقوق کا تحفظ تحریک انصاف حکومت کی اولین ترجیح ہے، عثمان بزدار

Now Reading:

کاشتکاروں کے حقوق کا تحفظ تحریک انصاف حکومت کی اولین ترجیح ہے، عثمان بزدار

وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا ہے کہ کاشتکاروں کے حقوق کا تحفظ تحریک انصاف حکومت کی اولین ترجیح ہے۔
عثمان بزدار نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک پیغام میں کہا کہ ہم نے شوگر ملوں سے پچھلے ادوار کے اربوں روپے کے بقایا جات کسانوں کو واپس دلوائے۔

ان کا کہنا تھا کہ فصل کے معاوضے کی بینک اکاؤنٹ کے ذریعے ادائیگی کا قانون بر وقت کٹوتی کے بغیر ادائیگیوں کو یقینی بنائے گا۔
عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ کاشتکاروں کے حقوق کا تحفظ اور ان کی خوشحالی تحریک انصاف حکومت کی اولین ترجیح ہے۔

وزیر اعلیٰ پنجاب نے کہا کہ اس سال گنے کی فصل کے لیے ہم نے کم از کم قیمت 225 روپے فی من رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔

Advertisement

عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ 2018 تک گنے کے کاشتکار کو 180 روپے کی سرکاری قیمت کے بجائے 110-120 روپے ملتے تھے وہ بھی کئی ماہ بعد، ہماری پالیسیز کی وجہ سے کاشتکاروں کو 3 سال میں فصل کا بہترین اور بروقت معاوضہ ملا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
وفاقی وزیر داخلہ کا درابن میں کامیاب آپریشن پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین
بی ڈو نیویگیشن نظام پاکستان کی ترقی کا نیا سنگِ میل ہے، احسن اقبال
صدر مملکت کی درابن میں سیکیورٹی فورسز کے کامیاب آپریشن پر مبارکباد
وزیراعظم کا درابن آپریشن پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین
اسلامی نظریاتی کونسل کا ودہولڈنگ ٹیکس سے متعلق مؤقف میں یوٹرن، حتمی فیصلہ مؤخر
ای سی سی کا استعمال شدہ گاڑیوں کی کمرشل درآمد کی اجازت دینے کا فیصلہ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر