Advertisement

جاپانی سفیر کی وزیراعظم عمران خان سے ملاقات

جاپانی سفیر نے وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کی ہے۔
تفصیلات کے مطابق جاپانی سفیر اور وزیراعظم عمران خان نے ملاقات کی جس میں وزیراعظم نے سفیر کو پاکستان میں اپنی مدت پوری کرنے پر مبارکباد پیش کی۔

وزیراعظم نے ملاقات میں سفیر کی مستقبل کی ذمہ داری کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

سفیر نے عمران خان کا جاپان کے نئے وزیر اعظم کو خط لکھنے پر ان کا شکریہ ادا کیا ہے۔

وزیر اعظم عمران خان نے ملاقات میں جاپان کے ساتھ تعلقات کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ ہم جاپان کے ساتھ معاشی، تجارت، ترقی اور سرمایہ کاری کے شعبوں میں دو طرفہ تعاون کو مزید بہتر کرنا چاہتے ہیں۔

وزیراعظم نے کہا کہ عالمی برادری کو نئی افغان انتظامیہ کے ساتھ مثبت طور پر رابطے میں رہنا چاہیے اور افغانستان کو فوری طور پر انسانی امداد کی ضرورت ہے۔

Advertisement

عمران خان نے کہا کہ افغانستان کے منجمد اثاثوں کی رہائی سمیت اقتصادی تباہی کو روکنے کے لیے اقدامات ضروری ہیں۔
ملاقات میں وزیراعظم نے افغانستان میں قومی مفاہمت اور ایک جامع سیاسی ڈھانچے کی اہمیت پر بھی زور دیا ہے۔

Advertisement
ملاقات میں جاپانی سفیر نے وزیر اعظم عمران خان سے اظہار تشکر کیا ہے۔
جاپانی سفیر نے جاپانی شہریوں اور دیگر کو افغانستان سے نکالنے میں سہولت فراہم کرنے پر حکومت پاکستان کا شکریہ بھی ادا کیا ہے۔
Advertisement

ملاقات میں یہ طے پایا کہ 2022 میں پاکستان اور جاپان کے درمیان سفارتی تعلقات کے قیام کی 70 ویں سالگرہ منائی جائے گی۔

Advertisement

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
مریم نواز کا شادی کی تقریب میں ون ڈش پر پابندی پر عملدرآمدکا حکم
سپریم کورٹ کا عدلیہ میں مداخلت کے سامنے رکاوٹیں کھڑی کرنے کا فیصلہ
وزیراعظم کا متوقع دورہ چین انتہائی اہمیت کا حامل ہے، احسن اقبال
راناثنااللہ وزیراعظم شہباز شریف کے مشیر برائے سیاسی امور مقرر
کےپی حکومت کا 19یونیورسٹیوں کے منتخب وی سیز کا اعلامیہ جاری کرنے سے انکار
کسانوں کے لئے400 ارب روپے کا پیکج لارہے ہیں، وزیراعلیٰ پنجاب 
Next Article
Exit mobile version