
آئی جی نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس کے حکم پر موٹر ویز پر لین وائلیشن کو کنٹرول کرنے کے لیے ہنگامی بنیادوں پر مہم کا آغاز کر دیا گیا ہے۔
ہائی وے انیڈ موٹروے پولیس کے مطابق کسی بھی پبلک سروس اور سامان بردار گاڑیوں کو فاسٹ لین کے استعمال کی ہرگز اجازت نہیں ہے۔
پولیس کے احکامات کے تحت متعدد بار ہیوی ٹرانسپورٹ گاڑیوں کے درجنوں چالان ہو چکے ہیں، ایسے ڈرائیورز کے لائسنس کو فوری طور پر معطل کیا جائے گا۔
موٹروے پولیس نے ایڈیشنل آئی جیز اور ڈی آئی جیز کو بس کمپنی کے مالکان سے ملاقات کرنے کی ہدایت دی۔
احکام کے مطابق بار بار غلطی کے مرتکب چلان شدہ ڈرائیورز اور کمپنیوں کو موٹر ویز پر بین کیا جائے گا اور بین ہونے والی کمپنیوں کی گاڑیوں کو موٹرویز پر سفر کرنے کی ہرگز اجازت نہیں ہو گی۔
ہائی وے پولیس کا کہنا تھا کہ کانسٹیبل سے لے کر آئی جی تک ہم سب ٹریفک آفیسر ہیں، ہمارا کام نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹر ویز پر سفر کرنے والے ہر شہری کے تحفظ کو یقینی بنانا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News