
سابق چیف جسٹس ثاقب نثار کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کے مطالبے کی قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع کروادی گئی۔
قرارداد مسلم لیگ (ن) کی رکن اسمبلی سمیرا کومل کی جانب سے جمع کرائی گئی۔
قرارداد کے متن میں درج ہےکہ سابق چیف جسٹس ثاقب نثار کی آڈیو لیک منظر پر آنے بعد خدشہ ہے کہ وہ بیرون ملک جاسکتے ہیں، سابق چیف جسٹس اپنی آڈیو لیک میں خود اعتراف کررہے ہیں کہ میاں نوازشریف اور ان کی بیٹی مریم نواز کو الیکشن سے پہلے جیل میں رکھا جانا چاہیے۔
متن کے مطابق میاں نوازشریف کو مکمل ایک پلاننگ کے تحت وزارت عظمیٰ سے ہٹایا گیا، عدالت کے اندرسے میاں نوازشریف کے حق میں چار گواہیاں آچکی ہیں۔
قرارداد میں مطالبہ کیا گیا کہ سابق چیف جسٹس ثاقب نثار کا نام ای سی ایل میں ڈالا جائے، سپریم کورٹ کو بھی چاہیے کہ اس سارے معاملے کا ازخود نوٹس لیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News