Advertisement
Advertisement
Advertisement

پنجاب کے سینیئر وزیرِ علیم خان عہدے سے مستعفی

Now Reading:

پنجاب کے سینیئر وزیرِ علیم خان عہدے سے مستعفی

پنجاب کے سینیئر وزیرِ عبدالعلیم خان اپنے عہدے سے مستعفی ہوگئے ہیں۔

بول نیوز کے مطابق لاہور میں علیم خان نے وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار سے ملاقات کی، اور بطور وزیرِ خوراک و سینیئر وزیرِ پنجاب اپنا استعفیٰ پیش کر دیا۔

اس موقع پر وزیر اعلیٰ پنجاب نے عبدالعلیم خان کو ان کی خدمات پر خراجِ تحسین پیش کیا۔ عثمان بزدار نے کہا کہ آپ نے سینئر وزیر اور وزیرِ خوراک کی حیثیت سے نمایاں خدمات سر انجام دیں۔

علیم خان نے گزشتہ روز وزیر اعظم عمران خان سے بھی ملاقات کی تھی، اپنی ٹوئٹ میں علیم خان نے کہا تھا کہ انہوں نے وزیر اعظم عمران خان سے کاروباری غیر جانبداری قائم رکھنے کے لئے حکومتی عہدے سے مستعفی ہونے کی درخواست کی ہے۔ میں اُن کا ممنون ہوں اُنہوں نے میری یہ گزارش تسلیم فرما لی ہے۔ میں اپنا استعفی وزیراعلی پنجاب کو بھجوا رہا ہوں۔

واضح رہے کہ علیم خان نے ایک نجی ٹی وی چینل خریدا ہے، جس کے ان پر تنقید کی جارہی تھی۔

Advertisement

دوسری جانب علیم خان کو موجودہ دور حکومت ہی میں نیب نے گرفتار بھی کیا تھا تاہم بعد میں ضمانت پر رہا ہوگئے تھے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
وفاقی وزیر داخلہ کا درابن میں کامیاب آپریشن پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین
بی ڈو نیویگیشن نظام پاکستان کی ترقی کا نیا سنگِ میل ہے، احسن اقبال
صدر مملکت کی درابن میں سیکیورٹی فورسز کے کامیاب آپریشن پر مبارکباد
وزیراعظم کا درابن آپریشن پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین
اسلامی نظریاتی کونسل کا ودہولڈنگ ٹیکس سے متعلق مؤقف میں یوٹرن، حتمی فیصلہ مؤخر
ای سی سی کا استعمال شدہ گاڑیوں کی کمرشل درآمد کی اجازت دینے کا فیصلہ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر