قومی اسمبلی ضمنی انتخابات
بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہےکہ دیوالی کا تہوار برائی پر اچھائی کی فتح کی علامت ہے ۔
پی پی پی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے دیوالی پر جاری کر دہ اپنے پیغام میں پاکستان سمیت دنیا بھر میں آباد ہندو برادری کو مبارکباد دی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
انہوں نے کہاکہ برائی کتنی ہی طاقتور کیوں نہ ہو، اٹل ارادے اور جہدِ مسلسل کے ہاتھوں شکست ہی اس کا مقدر ہے۔
بلاول بھٹو نے کہاکہ ملک میں اندھیروں، ناانصافیوں اور عدم مساوات کے خلاف لڑنا ہی پی پی پی کا فلسفہ ہے، قائدِ عوام، شہید محترمہ بینظیر بھٹو اور سابق صدر آصف زرداری نے اقلیتی برادری کی بہبود کے لئے اقدام اٹھائے۔
پی پی پی چیئرمین نے کہاکہ پاکستان پیپلز پارٹی کی آئندہ حکومت ملک میں اقلیتوں کی ترقی، ان کے حقوق کے تحفظ کے لئے مزید اقدام اٹھائے گی۔
بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہےکہ پی پی ملک میں بین المذاہب ہم آہنگی کو فروغ دینے کےلئے بھی اقدام اٹھائے گی۔
انہوں نےاپنے پیغام میں مزہد کہاکہ ہندو برادری آج دیوالی پر پاکستان کی سلامتی اور خوشحالی کے لئے دعائیں مانگیں۔
دوسری جانب پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہبازشریف نے بھی روشنیوں کے تہوار دیوالی پر نیک تمناﺅں کا پیغام دیتے ہوئے کہاکہ ہندو برادری پاکستانی متنوع معاشرے کا ایک قابل فخر حصہ ہیں۔
انہوں نے مزید کہاکہ پاکستانی ہندو برادری کا ملک کی تعمیر، ترقی اور خوش حالی میں اہم کردار ہے، ہندوبرادری کے اس اہم تہوار کی خوشیوں پر اپنی خوشی کا اظہار کرتے ہیں۔
واضح رہےکہ گزشتہ روزہندوؤوں کے مذہبی تہوار دیوالی کے موقع پر جامشورو کی کوٹری میں ہندو برادری کا بڑا اجتماع ہوا۔
سندھ بھر سے سینکڑوں افراد جامشورو کے کوٹری ہنومان مندر دیوالی منانے پہنچے، دیوالی کے میلے میں خواتین اور بچوں کی بڑی تعداد شریک ہوئی ۔
میلے میں شریک افراد نے کہاکہ دیوالی کا موقع خوشی منانے اور باٹنے کا دن ہوتا ہے، کوٹری میں سندھ بھر سے یاتری جشن منانے آتے ہیں۔
یاد رہے کہ دیوالی کے موقعے پر ہندو برادری اپنی منتیں پوری کرنے کے لیے ہنومان مندر آتے ہیں، شیوک کمار کا خاندان 50 سال سے سندھ میں اجتماع کا انعقاد کرتا آ رہا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
