Advertisement
Advertisement
Advertisement

انجمن اساتذہ جامعہ کراچی سالانہ انتخابات 2021-22ء کے نتائج کا اعلان

Now Reading:

انجمن اساتذہ جامعہ کراچی سالانہ انتخابات 2021-22ء کے نتائج کا اعلان
جامعہ کراچی

جامعہ کراچی میں داخلہ لینے والے طلباء کیلئے اہم خبر آگئی

انجمن اساتذہ جامعہ کراچی سالانہ انتخابات 2021-22ء کے نتائج کا اعلان ہو گیا ہے۔

انتخابات کے نتائج کے مطابق ٹیچرز الائنس فار گڈ گورننس کے پروفیسر ڈاکٹر شاہ علی القدر 325 ووٹ لے کر صدر منتخب ہو گئے ہیں جبکہ ان کے مقابلے میں کراچی یونیورسٹی ٹیچرز فورم کی ڈاکٹرصالحہ رحمن نے 246 ووٹ حاصل کیے ہیں۔

نائب صدر کے لیے کراچی یونیورسٹی ٹیچرز فورم کے پروفیسر ڈاکٹر محمد حارث شعیب 339 ووٹ لے کر منتخب ہوئے جبکہ ان کے مقابلے میں ٹیچرز الائنس فار گڈ گورننس کے ڈاکٹر محمد زبیر نے 249 ووٹ حاصل کیے۔

اس ہی طرح سیکریٹری کے لیے ٹیچرز الائنس فار گڈ گورننس کے ڈاکٹر محسن علی 382 ووٹ لے کر منتخب ہوئے جبکہ ان کے مقابلے میں ڈاکٹرسید خالد جمال نے 196 ووٹ حاصل کیے۔

ٹریژار (خازن) کے لیے ٹیچرز الائنس فار گڈ گورننس کے عتیق رزاق 330 ووٹ لے کر منتخب ہوئے جبکہ ان کے مقابلے میں ڈاکٹر محمد ایاز نے 238 ووٹ حاصل کیے۔

Advertisement

جوائنٹ سیکریٹری کی نشست پر کراچی یونیورسٹی ٹیچرز فورم کے غفران عالم 346 ووٹ لے کر اور ٹیچرز الائنس فار گڈ گورننس کے ڈاکٹر محمد علی 321 ووٹ لے کر منتخب ہوئے جبکہ جوائنٹ سیکریٹری ہی کی نشست کے لیے ٹیچرز الائنس فار گڈ گورننس کے ڈاکٹر اسد خان تنولی نے 246 اور کراچی یونیورسٹی ٹیچرز فورم کے ڈاکٹر ذیشان اختر نے 220 ووٹ حاصل کیے۔

قائم مقام وائس چانسلر جامعہ کراچی ڈاکٹر خالد محمود عراقی نے نومنتخب صدر اور دیگر منتخب عہدیداران کو مبارکباد پیش کی۔

انجمن اساتذہ جامعہ کراچی کے سالانہ انتخابات میں 602 اساتذہ نے اپنے حق رائے دہی کا استعمال کیا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
وفاقی وزیر داخلہ کا درابن میں کامیاب آپریشن پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین
بی ڈو نیویگیشن نظام پاکستان کی ترقی کا نیا سنگِ میل ہے، احسن اقبال
صدر مملکت کی درابن میں سیکیورٹی فورسز کے کامیاب آپریشن پر مبارکباد
وزیراعظم کا درابن آپریشن پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین
اسلامی نظریاتی کونسل کا ودہولڈنگ ٹیکس سے متعلق مؤقف میں یوٹرن، حتمی فیصلہ مؤخر
ای سی سی کا استعمال شدہ گاڑیوں کی کمرشل درآمد کی اجازت دینے کا فیصلہ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر