
کراچی میں گھر کے زیر زمین واٹر ٹینک میں دھماکہ ہوا ہے۔
یہ واقعہ کراچی کے علاقے شیریں جناح کالونی میں ہوا جہاں گھر کے نیچے بنے واٹر ٹینک میں اچانک دھماکہ ہو گیا جس کے نتیجے میں 3 افراد زخمی ہو گئے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ واٹر ٹینک میں گیس جمع ہو جانے کی وجہ سے دھماکہ ہوا ہے۔
پولیس نے واقعے کی مزید تفصیلات دیتے ہوئے کہا کہ واٹر ٹینک کے قریب پلمبر موٹر کی مرمت کر رہا تھا اور موٹر کا سوئچ آن کرنے پر چنگاری نکلی جس کی وجہ سے دھماکہ ہو گیا۔
تفصیلات دیتے ہوئے پولیس نے یہ بھی کہا کہ واقعے میں زخمی افراد کی حالت خطرے سے باہر ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News