
کنوینر ایم کیو ایم پاکستان ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے کہا ہے کہ ایم کیو ایم پاکستان کے مطالبہ پر آج قومی اسمبلی میں نئی مردم شماری کے بل کی منظوری تاریخی اقدام ہے۔
خالد مقبول صدیقی نے حیدرآباد یونیورسٹی کا بل قومی اسمبلی سے منظور ہونے پر اظہارِ تشکر کیا، اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ ایم کیو ایم پاکستان کی کاوشوں سے آج قومی اسمبلی میں حیدرآباد یونیورسٹی کے قیام کا درینہ مطالبہ پورا ہوگیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ جلد سندھ حیدرآباد کے نوجوانوں کو اعلیٰ تعلیم ان کے در پر میسر ہوگی، ایم کیو ایم پاکستان کے مطالبہ پر آج قومی اسمبلی میں نئی مردم شماری کے بل کی منظوری بھی تاریخی اقدام ہے، سندھ کی عوام کا مستقبل نئی اور شفاف مردی سے وابستہ ہے۔
کنوینر ایم کیو ایم پاکستان ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے مزید کہا کہ ایم کیو ایم پاکستان کے تمام ارکان اسمبلی شاباشی کے مستحق ہے کہ ان کی جدوجہد سے دو تاریخی بل قومی اسمبلی نے منظور کرلیے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News