
پاکستان اسٹیٹ آئل (پی ایس او) نے پیٹرولئیم ڈیلرز ایسوسی ایشن کی ہڑتال کے اعلان کے بعد وضاحت جاری کی ہے کہ ’ملک بھر میں ہمارے وہ تمام پیٹرول پمپس جو کمپنی کے زیر ملکیت اور زیر انتظام ہیں، بدستور کھلے رہیں گے اور معمول کے مطابق کام کریں گے۔’
ملک بھر میں ہمارے وہ تمام پیٹرول پمپ جو کمپنی کے زیر ملکیت اور زیر انتظام ہیں، بدستور کھلے رہیں گے اور معمول کے مطابق کام کریں گے۔
پی ایس او کے زیر ملکیت اور زیر انتظام پیٹرول پمپ کی لسٹ دیکھنے کے لئے دیئے گئے لنک پہ کلک کریں:https://t.co/HQRr5Wauvc pic.twitter.com/0i6mcyHNOs
— PSO (@PSOPakistan) November 23, 2021
Advertisement
جس کا مطلب ہے کہ ملک بھر میں ایندھن صرف ان پمپس پر دستیاب ہوگا جو پی ایس او براہ راست آپریٹ کر رہی ہے۔ تاہم پی ایس او کے وہ پمپس جو کسی اور کی ملکیت میں چلائے جارہے ہیں وہ بند ہوں گے۔

بشکریہ پی ایس او
پی ایس او نے اس حوالے سے پیٹرول پمپس کی ایک فہرست بھی جاری کی ہے جس کے مطابق ملک بھر میں پی ایس او کی زیز ملکیت پمپس کی کُل تعداد 23 بتائی گئی ہے، جبکہ ان میں سے 7 صرف کراچی میں ہی ہیں۔
دوسری جانب پاکستان پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن کے ملک بھر میں ہڑتال کے اعلان کے بعد پاکستان بھر میں پٹرول پمپس پر رش بڑھ گیا ہے۔
پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن نے پیٹرول پمپ مالکان کو کل بروز 25 نومبر کی صبح 6 بجے سے پیٹرول پمپ بند رکھنے کی ہدایت کی ہے۔
ہڑتال کے اعلان کے بعد ملک بھر میں مختلف پیٹرول پمپس پر شہریوں نے پیٹرول کے حصول کے لئے لمبی لمبی لائنیں لگا لی ہیں۔
پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن نے ہڑتال کے حوالے سے کہا ہے کہ ملک سمیت گلگت بلتستان، آزاد جموں کشمیر اور چترال میں بھی پیٹرول پمپس بند رہے گے۔
ڈیلرز ایسوسی ایشن کا کہنا تھا کہ حکومت نے ہمارے مطالبات تسلیم نہیں کئے، جب تک ڈیلر مارجن چھ فیصد نہیں کیا جاتا حکومت سے مزاکرات نہیں ہونگے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ حکومت نے مطالبات تسلیم کرنے کی یقین دہانی کروائی تھی لیکن ابھی تک کوئی رابطہ نہیں کیا گیا۔
قبل ازیں پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن نے حکومت کی یقین دہانی کے بعد 5 نومبر کی ہڑتال کی کال واپس کی تھی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News