
اسلام
وزیر اعظم کے نمائندہ خصوصی حافظ طاہر اشرفی نے کہا ہے کہ آنے والی نسلوں کو اگر مضبوط و مستحکم پاکستان دینا ہے تو رواداری اور مذہبی ہم آہنگی کو فروغ دینا ہو گا اور انتہا پسندی اور دہشت گردی کے خلاف کھڑا ہونا ہو گا۔
طاہر اشرفی نے اسلامک یونیورسٹی میں پیغام پاکستان ٹریننگ پروگرام کے اساتذہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ معاشرے میں مذہبی ہم آہنگی، رواداری، اخوت اور محبت پیدا کرنے کے لیے محراب و منبر اور اساتذہ کو اپنا بھرپور کردار ادا کرنا ہو گا۔
انہوں نے کہا کہ اساتذہ اور محراب و منبر کو تعلیم کے ساتھ تربیت کی طرف توجہ دینی چاہیے۔
ان کا کہنا تھا کہ انتہا پسندی اور دہشت گردی نے پورے عالم اسلام کو نقصان پہنچایا ہے۔
حافظ طاہر اشرفی کا مزید کہنا تھا کہ آئین پاکستان، قرآن و سنت کے مطابق ملک میں خلاف راشدہ کا نظام اس ہی وقت نافذ ہو سکتا ہے جب ہم نظام مصطفیٰ ﷺ اپنے گھروں میں نافذ کریں، اسلام اقلیتوں کے حقوق کا محافظ ہے اور اسلام کا پیغام اعتدال و رواداری اور محبت کا ہے۔
اس موقعے پر ڈاکٹر یٰسین معصوم زئی، ڈاکٹر ضیاء الحق، آئی جی اسلام آباد ذاکر قاضی جمیل الرحمن نے بھی خطاب کیا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News