Advertisement
Advertisement
Advertisement

علم نہیں کہ کس کی کس کے ساتھ سیٹنگ ہو رہی ہے، شیخ رشید

Now Reading:

علم نہیں کہ کس کی کس کے ساتھ سیٹنگ ہو رہی ہے، شیخ رشید

وزیرداخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ مجھے نہیں علم کہ کس کی کس کے ساتھ سیٹنگ ہو رہی ہے،آئندہ انتخابات میں بھی بھرپور طریقے سے آئیں گے۔

وفاقی وزیرداخلہ شیخ رشید نے پاکستان ریسکیوٹیم کی دوسری سالگرہ کی تقریب سے خطاب  کرتے ہوئے کہا کہ  میرے لیے یہ بڑا اعزاز ہے کہ آج اس تقریب میں شامل ہوا ہوں۔ 1122نےعوام کی بےلوث خدمت کی ہے اور میں ان کی خدمات کو خراجِ تحسین پیش کرتاہوں۔

انھوں نے اپنے خطا ب میں کہا کہ  اسلام آبادمیں بھی1122سروس شروع کی جائےگی جس کا افتتاح وزیراعظم عمران خان کریں گے۔ اس سلسلے میں ہم آپ کے ساتھ اسلام آباد میں ایم۔او۔یو سائن کریں گے اور آپ کو بیس گاڑیاں دیں گے۔

شیخ رشید نے کہا کہ وزیراعظم نےکثیرالمنزلہ عمارتیں بنانےکی منظوری دی ہے۔کثیرالمنزلہ عمارتوں میں آگ بجھانےکیلئےمشینیں نہیں  ہیں ۔

Advertisement

انھوں نے کہا کہ نماز ، روزہ ،  حج فرائض ہیں ۔انسانیت کی خدمت اصل فریضہ ہے۔ لوگوں کی جان بچانا عظیم عبادت ہے ۔یہاں بونے بونے لوگ بڑی جگہوں پر پہنچ گئے ہیں۔ بڑا آدمی وہ ہے جس کا کردار بڑا ہے۔

وزیرداخلہ نے کہا کہ میں ٹرپل ایس لیڈر ہوں شارپ،  سویٹ  اینڈسمارٹ ہوں۔ سپریم کورٹ میں جب کیس لڑ رہا تھا تو یہی کہا تھا کہ یہ قطری خط نہیں ہے 1122 ہے۔ نیب قوانین کے حوالے سے وزیرقانون بہتر بتا سکتے ہیں۔

انھوں نے کہا کہ ریلوے کی وزارت پر سکون تھی خدانخواستہ جب تک ٹرین نہ گرے کوئی پوچھتا نہیں تھا۔ اب مجھے عجیب محکمہ مل گیا ہےاور حالات ایسے ہیں صبح اٹھو تو کچھ، رات اٹھو تو کچھ ہوتے ہیں۔

شیخ رشید کا کہنا تھا کہ میں  پندرہ وزیراعظموں کے ساتھ کام کر چکا ہوں ۔وزارت بہت چھوٹی نوکری ہے۔ میں عمران خان کیساتھ ہوں اور میری دعا ہے  کہ وہ پانچ سال پورے کریں گے۔

انھوں نے مزید کہا کہ ابھی اس بابرکت میٹنگ میں عمران خان صاحب کا پیغام آیا کہ مذہبی جماعت کے معاملے پرکوئی بات نہیں کرنی۔ میری مذہبی جماعت کے سربراہ سے اس بابت ہوئی تھی کہ فرنچ سفیر کے معاملے کو پارلیمنٹ میں لےکر جانا ہے میں اس پہ قائم ہوں۔

 وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید بہ طور مہمانِ خصوصی ریسکیو1122 ٹیم کی دوسری  سالگرہ  کی تقریب میں شریک  ہوئے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
وفاقی وزیر داخلہ کا درابن میں کامیاب آپریشن پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین
بی ڈو نیویگیشن نظام پاکستان کی ترقی کا نیا سنگِ میل ہے، احسن اقبال
صدر مملکت کی درابن میں سیکیورٹی فورسز کے کامیاب آپریشن پر مبارکباد
وزیراعظم کا درابن آپریشن پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین
اسلامی نظریاتی کونسل کا ودہولڈنگ ٹیکس سے متعلق مؤقف میں یوٹرن، حتمی فیصلہ مؤخر
ای سی سی کا استعمال شدہ گاڑیوں کی کمرشل درآمد کی اجازت دینے کا فیصلہ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر