Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

امریکی بحریہ کے جہاز یو ایس ایس پرل ہاربر کا کراچی کا دورہ

Now Reading:

امریکی بحریہ کے جہاز یو ایس ایس پرل ہاربر کا کراچی کا دورہ

امریکی بحریہ کے جہاز یو ایس ایس پرل ہاربر نے کراچی کا  دوروزہ دورہ کیا ہے۔

امریکی چارج ڈی افیئرز ولیم اسٹیور کراچی کے دورے پر آئے امریکی بحریہ کے جہاز یو ایس ایس پرل ہاربر کا دورہ کیا  اور  امریکی اور پاکستانی بحریہ کے درمیان مشترکہ مشق  کا مشاہدہ کیا۔

ان کے دورے نے دونوں ممالک کے درمیان مضبوط فوجی تعاون کو اجاگر کیا ہے۔

 قابل ذکر بات یہ ہے کہ یو ایس ایس پرل ہاربر اس سے قبل 8 اکتوبر  2005 کو آنے والے تباہ کن زلزلے کے بعد پاکستان کو امداد فراہم کرنے کراچی آیا تھا۔

Advertisement

چارج ڈی افیئرز نے یو ایس ایس پرل ہاربر پر اپنے استقبالیہ ریمارکس میں کمبائنڈ میری ٹائم ٹاسک فورس (سی ایم ایف) میں پاک بحریہ کی شرکت اور شمالی بحیرہ عرب میں سمندری راستوں کے تحفظ کے لیے اس کے عزم کو سراہا۔

انہوں نے کہا کہ   امریکہ اور پاکستان کے درمیان ملٹری ٹو ملٹری تعلقات مضبوط اور پائیدار ہیں۔  عملے کے تبادلے اور مشترکہ مشقوں کے ذریعے  ہم دنیا کی اہم ترین سمندری گزرگاہ کی حفاظت اور دہشت گردی کے انسداد کے لیے مل کر کام کر رہے ہیں۔

ولیم اسٹیور نے مزید کہا کہ  ہم مل کر ایک زیادہ پرامن، مستحکم اور خوشحال جنوبی ایشیا کو یقینی بنانے میں ایک دوسرے کی مدد کر سکتے ہیں۔

خیال رہے کہ یو ایس ایس پرل ہاربر(ایل ایس ڈی 52 )  ایک ایسا بحری جہاز ہے جو امریکی میرینز اور گاڑیوں کو ایک جگہ سے دوسری جگہ لے جانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سندھ اسمبلی کی 87 ویں سالگرہ، گورنر سندھ کی عوام کو مبارکباد
بانی پی ٹی آئی نے ہمیشہ ملک اور اداروں کی بات کی، وزیر اعلیٰ خیبرپختونخواہ
بلاول بھٹو کا سندھ اسمبلی کے پارلیمانی سفر کے 87 سال مکمل ہونے پر پیغام
پاک کیوی ٹی ٹوئنٹی میچ، ٹریفک ایڈوائزری پلان جاری
وقت آنے پر بانی پی ٹی آئی کا پیغام غلط انداز میں پہنچانے والوں کو سامنے بٹھائیں گے، شبلی فراز
وزیر اعظم دو روزہ دورے پر سعودی عرب روانہ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر