Advertisement
Advertisement
Advertisement

بورے والا: فلور مل میں آتشزدگی کا واقعہ

Now Reading:

بورے والا: فلور مل میں آتشزدگی کا واقعہ

بورے والا میں گگو منڈی کے علاقے شیخ فاضل روڈ پر واقع فلور مل میں آگ لگ گئی ہے۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کی امدادی ٹیمیں روانہ کر دی گئی ہیں۔

ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ آگ فلور مل کی تمام عمارت میں پھیل گئی ہے اور 2 منزلہ عمارت میں لکڑی کا کام زیادہ ہونے کی وجہ سے آگ کی شدت میں مزید اضافہ ہوگیا ہے۔

ریسکیو کی 6 گاڑیاں اور 20 سے زائد ریسکیو اہلکار آگ بجھانے میں مصروف ہیں۔

ریسکیو ذرائع نے بتایا کہ فلور ملز میں نائٹ شفٹ میں کام جاری تھا لیکن کوئی جانی نقصان نہیں ہوا معجزانہ طور پر تمام ورکر محفوظ ہیں۔

Advertisement

ابتدائی معلومات کے مطابق آگ شارٹ سرکٹ کے باعث لگی ہے۔

واضح رہے کہ فلور ملز میں لگی آگ پر قابو پا لیا گیا ہے۔

ریسکیو آفیسر عبدالجبار کا کہنا ہے کہ آگ پر قابو پا کر فلور ملز کی عمارت کے نیچے والے پورشن کو بچا لیا گیا ہے۔

ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ کولنگ کا عمل جاری ہے اور نقصان کا ابھی تخمینہ نہیں لگایا جاسکتا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
دہشت گردوں کو کوئی رعایت نہیں، ہتھیار ڈالیں یا انجام بھگتیں، سرفراز بگٹی
حکومت نے گزشتہ دو ماہ کے دوران کتنا قرض لیا؟ اقتصادی امور ڈویژن کی رپورٹ جاری
کراچی میں خواتین کیلئے پنک ای وی اسکوٹی سروس کا آغاز
سپریم کورٹ: منشیات اسمگلنگ کے ملزم کی قومیت کاکڑ ہونے پر ججز کے دلچسپ ریمارکس
وزیراعظم کی بل گیٹس سے ملاقات، مشترکہ تعاون کو جاری رکھنے کے عزم کا اظہار
پاکستان کا خلائی میدان میں ایک اور انقلابی قدم، جدید سیٹلائٹ خلا میں بھیجنے کی تیاری مکمل
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر