
وفاقی وزیر فواد چوہدری نے کہا ہے کہ اب عالمی رہنماء عمران خان کی کاوشوں کے نتیجے میں دو ٹوک رائے دے رہے ہیں۔
فواد چوہدری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر مولانا فضل الرحمان کو جوابی پیغام دیتے ہوئے کہا کہ کھلے دل کے ساتھ مسلم اُمّہ کے اس لیڈر کا بھی شکریہ ادا کریں جس نے نبی کریم ٌ کی شان اقدس کی حرمت کا مدعا پوری دنیا کے سامنے رکھا۔
کھلے دل کے ساتھ مسلم اُمّہ کے اس لیڈر کا بھی شکریہ ادا کریں جس نے نبی کریم ٌ کی شان اقدس کی حرمت کا مدعا پوری دنیا کے سامنے رکھا اور آج ولادیمیر پوٹن جیسے عالمی رہنما عمران خان کی ان کاوشوں کے نتیجے میں اس مسئلے پر دو ٹوک رائے دے رہے ہیں @ImranKhanPTI https://t.co/aK1Ez8wgIM
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) December 24, 2021
ان کا کہنا تھا کہ آج ولادیمیر پیوٹن جیسے عالمی رہنما عمران خان کی ان کاوشوں کے نتیجے میں اس مسئلے پر دو ٹوک رائے دے رہے ہیں۔
واضح رہے کہ آج روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ پیغمبر اسلام ﷺ کی توہین آزادی اظہار میں شمار نہیں ہوتی۔
روسی خبر رساں ادارے کے مطابق پیوٹن نے سالانہ نیوز کانفرنس کے دوران کہا کہ پیغمبر اسلام ﷺ کی توہین مذہبی آزادی اور مذہب اسلام سے تعلق رکھنے والے لوگوں کے مقدس جذبات کی خلاف ورزی ہے۔
انہوں نے دوسری جنگ عظیم میں مرنے والے نازیوں اور ’لافانی رجمنٹ ‘ کے عنوان والی روسیوں کی تصویر کے ویب سائٹس پر پوسٹ کرنے پر بھی تنقید کی۔
روسی صدر نے کہا کہ یہ کارروائیاں انتہا پسندانہ انتقامی کارروائیوں کو جنم دیتی ہیں۔
عام طور پر فنکارانہ آزادی کی تعریف کرتے ہوئے پیوٹن نے کہا کہ اس کی اپنی حدود ہیں لیکن اس کے ذریعے دوسری آزادیوں کی خلاف ورزی نہیں کرنی چاہیے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News