Advertisement
Advertisement
Advertisement

مبینہ پولیس مقابلہ میں ہلاک ہونے والے ارسلان محسود کے کیس میں اہم پیشرفت

Now Reading:

مبینہ پولیس مقابلہ میں ہلاک ہونے والے ارسلان محسود کے کیس میں اہم پیشرفت

مبینہ پولیس مقابلہ میں ہلاک ہونے والے ارسلان محسود کے کیس میں اہم پیشرفت ہوئی ہے۔

کچھ روز قبل پولیس مقابلہ میں قتل ہونے والا نوجوان طالبعلم ارسلان محسود کی مسلح ویڈیوز اور تصاویر سامنے آنے پر کیس نیا رُخ اختیار کرنے لگا۔

ارسلان محسود کی مختلف ویڈیوز سامنے آگئیں جس میں مقتول کو اپنے دوستوں کے ساتھ مختلف ہتھیاروں کا استعمال کرتے ہوئے فائرنگ کرتے ہوئے دیکھا گیا۔

نوجوان ارسلان محسود کو اورنگی ٹاؤن پولیس نے 6 دسمبر کو مقابلے میں ہلاک کرنے کا دعویٰ کیا تھا جس پر لواحقین نے پولیس مقابلے کو جعلی قرار دے کر ایس ایچ او سمیت تین افراد پر مقدمہ درج کرایا تھا۔

لواحقین نے ارسلان محسود کو طالبعلم قرار دیا تھا، پولیس نے مقابلے کے وقت ارسلان محسود کے قبضے سے ٹی ٹی پستول برآمد ہونے کا دعویٰ کیا تھا۔

Advertisement

حساس اداروں نے ہلاک نوجوان ارسلان محسود کی ویڈیوز کا ڈیٹا مرتب کر کے مقتول کی اسلحے کے ساتھ تصاویر اور ویڈیوز پولیس حکام کو بھی ارسال کر دیں۔

ارسلان محسود جعلی مقابلہ کیس میں سابق ایس ایچ او سمیت تین ملزم جیل میں ہیں۔

نوجوان کی مسلح ویڈیوز اور تصاویر سامنے آنے پر لواحقین کے بیانات پر بھی سوالات اٹھنے لگے ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
شہرقائد میں مطلع جزوی ابرآلود، موسم مرطوب رہنے کا امکان
سی پیک اب حکومت سے حکومت نہیں، کاروبار سے کاروبار تعلقات پر مبنی ہوگا، احسن اقبال
پاکستان کے مختلف شہروں میں زلزلے کے شدید جھٹکے
پاکستان کو ریونیو بڑھانے کیلئے مزید اقدامات کرنا ہوں گے، آئی ایم ایف
وزیراعظم و فیلڈ مارشل کی ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات؛ ’امن کا علمبردار‘ قرار دے دیا
پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں نیا ریکارڈ قائم، 1 لاکھ 61 ہزار کی تاریخی سطح عبور
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر