Advertisement
Advertisement
Advertisement

حیدرآباد میں ینگ ڈاکٹرز کا احتجاج جاری، عوام پریشان

Now Reading:

حیدرآباد میں ینگ ڈاکٹرز کا احتجاج جاری، عوام پریشان

حیدرآباد میں ینگ ڈاکٹرز کا احتجاج جاری ہے، ان کا مطالبہ ہے کہ کورونا کے دواران کام کرنے والے ورکرز کو ریگولر کیا جائے۔
اپنے مطالبات کے حق میں ینگ ڈاکٹرز کا او پی ڈیز کا مکمل بائیکاٹ جاری ہے، ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن (وائی ڈی اے) کا کہنا ہے کہ محکمہ صحت سندھ کے ساتھ ڈیڈلاک برقرار ہے۔
رہنما وائی ڈی اے نے کہا کہ کانٹریکٹ پر بھرتی تمام ڈاکٹرز کو مستقل کیا جائے، پی جیز کا رزق الاؤنس دیا جائے اور پیڈ ڈیپوٹیشن جاری کیا جائے۔
انہوں نے کہا کہ حکومت سندھ ہمارے زیر التوا مسائل کو حل کرنے اور ہمارے جینیون مطالبات کو تسلیم کرنے پر آمادہ نہیں ہے، یہی وجہ ہے کہ ہم سخت اقدامات پر مجبور ہیں۔
ترجمان نے اپنے مطالبات میں بتایا کہ 500 سرجنز کی بھرتی کا اعلان کیا جائے۔ پی جیز اور ہاؤس آفیسرز کی تنخواہوں میں اضافہ کیا جائے۔

Advertisement
انہوں نے کہا گیارہ ماہ کا رسک الاؤنس جاری کیا جائے اور ادا شدہ ڈیپوٹیشن پالیسی اور سنٹرل انڈکشن پالیسی نافذ کی جائے۔
ترجمان کا کہنا تھا کہ رسک الاؤنس کو مستقل ہونا چاہئے، اس کے ساتھ ٹرانسفر کے مسائل کو بھی حل کیا جائے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ میڈیکو لیگل کیڈر کا اعلان مینجمنٹ کیڈر کے طور پر کیا جائے اور بلدیہ کے زیرانتظام ہسپتالوں کے مسائل کو فوری طور پر حل کیا جانا چاہیے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ آج تیسرے روز بھی ہڑتال کے باعث سول ہسپتال سمیت تعلقہ ہسپتالوں میں او پی ڈیز کا بائیکاٹ کیا جارہا ہے جب کہ سول اسپتال کی او پی ڈی کے باہر بھی ینگ ڈاکٹرز کا احتجاجی مظاہرہ جاری ہے۔
او پی ڈیز کے مسلسل بائیکاٹ سے دورسے آئے شہری مزید پریشانی میں مبتلا ہوگئے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ہیلتھ سیکٹر میں بڑی پیش رفت؛ 10 ملین ڈالر سے جدید ادویات کی تیاری کا منصوبہ
دوران حمل قلب کتنا متاثر ہوتا ہے؟ تحقیق میں اہم انکشاف
سفید انار کے فوائد جو آپ کو حیران کر دیں
ملازمت کی کون سی شفٹ گردوں کی صحت کو متاثر کرتی ہے؟
سبز یا سیاہ، بہتر صحت کیلئے کس رنگ کے انگور کا انتخاب کیا جائے؟
حشرات کش اسپرے سے کون سے پھل اور سبزیاں کم متاثر ہوتی ہیں، فہرست جاری
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر