
جامشورو میں زہریلا کھانا کھانے سے 2 افراد انتقال کر گئے ہیں۔
یہ واقعہ تھانہ بولا خان کے گاوں آچار پالاری میں پیش آیا جہاں زہریلا کھانا کھانے سے 2 لوگ جن میں 70 سالہ ضعیف باپ رحیم داد پالاری اور 30 سالہ بیٹی نجمہ پالاری شامل ہیں، فوت ہو گئے ہیں۔
متاثرہ خاندان کو متعلقہ ہسپتال تھانہ بولا خان پہنچایا گیا تو ڈاکٹرز نے بتایا کہ متاثرہ باپ اور بیٹی ہسپتال پہنچنے سے پہلے ہی فوت ہو چکے تھے۔
ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ بظاہر تو زہریلی اشیاء کھانے سے موت ہوئی ہے لیکن پوسٹ مارٹم میں مزید واضح ہو جائے گا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News