
وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ کھیلوں کے فیڈریشنز میں بیٹھی مافیا کو نکال دیا ہے۔
کامیاب نوجوان اسپورٹس پروگرام کے افتتاح کے موقع پر وزیر اعظم نے کہا کہ کھیل نوجوانوں کے لیے ضروری ہیں، میں نے اپنی زندگی کے 21 سال بین الاقوامی مقابلوں میں حصہ لیا۔
عمران خان کا کہنا تھا کہ جب آپ کھیلوں میں مقابلہ کرنا سیکھتے ہیں تو آپ کو جیتنا بھی آتا ہے اور ہار کو سمجھنا بھی آتا ہے، کھلاڑی ہار سے سیکھتے ہیں، ہم ہارتے تب ہیں جب دل برداشتہ ہوجائیں، جب تک ہار سے سیکھتے ہیں تو آپ پہلے سے بہتر ہوجاتے ہیں۔ انسان مشکل وقت سے گبھراتا نہیں۔
یہ بھی پڑھیں: سندھ حکومت کو بھی کامیاب جوان اسپورٹس پروگرام میں ہمارے ساتھ کھڑا ہونا چاہیے،عثمان ڈار
وزیر اعظم نے کہا کہ 70 فیصد پاکستانی 30 سال کی عمر سےکم ہیں، ان کے لئے سب سے پہلے ہمیں کھیلوں کے میدان بنانے ہیں، ہماری کوش ہے کہ ہر یونین کونسل میں کھیل کے میدان ہوں۔
انہوں نے کہا کہ ہماری کوشش ہے کہ کھیلوں کے بین الاقوامی مقابلوں میں پوری طرح حصہ لیا جائے، ہم نئی پالیسی لائے ہیں، کھیلوں کے فیڈریشنز میں بیٹھی مافیا کو نکال دیا ہے۔
عمران خان نے مزید کہا کہ حکومت پوری کوشش کررہی ہے کہ لوگوں کو بہتر تعلیم کا موقع دیا جائے، اس سلسلے میں ہم طلبا کے لئے 47 ارب روپے کی اسکالر شپ دے رہے ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News