Advertisement
Advertisement
Advertisement

کرسمس، مسیحی کمیونٹی کے سرکاری ملازمین کو دسمبر کی تنخواہ ایڈوانس میں دینے کا فیصلہ

Now Reading:

کرسمس، مسیحی کمیونٹی کے سرکاری ملازمین کو دسمبر کی تنخواہ ایڈوانس میں دینے کا فیصلہ

رواں سال کی پہلی ششماہی کے دوران پاکستان نے قرضوں پر سود کی مد میں ایک ہزار 452 ارب روپے ادا کئے ہیں۔

کرسمس کے موقع پر مسیحی کمیونٹی کے سرکاری ملازمین کو دسمبر کی تنخواہ ایڈوانس  میں دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق تمام وفاقی سرکاری ملازمین اور پنشنرز کو تنخواہ 20 دسمبر کو جاری کی جائیں گی۔

وزارت خزانہ  کے مطابق  متعلقہ ملازمین کو تنخواہ، الاونسز اور پینشن  قبل از وقت ادا کی جائیں گی۔

واضح رہے کہ دسمبر کے آغاز کے ساتھ ہی کرسمس کی تیاریوں کے لیے خریداریوں میں بھی تیزی آ گئی ہیں، شہر بھر کے گرجا گھروں اور مسیحی برادری کے گھروں میں کرسمس ٹری کے سجاوٹیں بھی شروع ہو گئی ہیں۔

گرجا گھروں کو رنگ برنگے جھنڈیوں ، برقی قمقوں کے ساتھ سجایا جا رہا ہے جبکہ تجارتی مراکز بھی رات گئے تک کھولے رہنے لگے ہیں تاہم قیمتوں میں بے پناہ اضافہ سے مسیحی برادری کے ملازمین کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

Advertisement

دنیا بھر میں منایا جانے والا کرسمس کا تہوار اپنے ساتھ خوشیاں تو لاتا ہے لیکن اس کے تجارتی فائدے بھی ہیں۔

بچوں کی کتابیں، خصوصی تحائف،کرسمس ٹری، کرسمس کارڈز اور دلفریب سجاوٹیں جگہ جگہ فروخت ہوتی ہیں اور ہر کوئی خریدنا چاہتا ہے۔

یہاں یہ بات بھی اہم ہے کہ کرسمس سے پہلے ہی سینٹا کلاز کا شدت سے انتظار شروع ہو جاتا ہے جو بچوں کے لیے تحائف لے کر آتا ہے جبکہ عالمی وبا کورونا وائرس کے باعث ایس او پیز کا بھی خیال رکھا جا رہا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ٹی ایل پی کے سابق ٹکٹ ہولڈرز کا پُر تشدد سیاست سے لاتعلقی کا اعلان
پیپلز پارٹی آزاد کشمیر کی سیاست میں مضبوط پوزیشن میں ہے، بلاول بھٹو
پاکستان کی خودمختاری کا بھرپور دفاع کیا جائے گا، ترجمان وزیر خارجہ
سونے کی قمیت میں ایک بار پھر بڑا اضافہ
اسرائیلی نگرانی میں پاک فوج غزہ بھیجنے کا بھارتی پروپیگنڈا بے نقاب، وزارتِ اطلاعات کی تردید
دفاع وطن کیلئے پرعزم، کسی بھی بیرونی جارحیت کا جواب سخت اور شدید ہوگا، ڈی جی آئی ایس پی آر
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر