Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

افریقا میں اقوام متحدہ کے امن مشن کے دوران پاک فوج کا اہلکار شہید

Now Reading:

افریقا میں اقوام متحدہ کے امن مشن کے دوران پاک فوج کا اہلکار شہید

افریقی ملک جمہوریہ وسطی افریقا میں اقوام متحدہ کے امن مشن میں خدمات سرانجام دیتے ہوئے پاک فوج کا ایک اہلکار شہید ہوگیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق افریقا کے ملک جمہوریہ وسطی افریقا میں اقوام متحدہ کے امن مشن میں شامل پاک فوج کے جوان حوالدار محمد شفیق نے فرض کی ادائیگی کے دوران جام شہادت نوش کرلیا، وہ جمہوریہ وسطی افریقا میں اقوام متحدہ کے تحت پاکستانی دستے میں شامل تھے۔

حوالدار شفیق نے فروری 2021 میں اقوام متحدہ کے امن مشن میں شمولیت اختیار کی تھی۔ ان کی ذمہ داری شہریوں کے جانی و مالی تحفظ کو یقینی بنانا اور انسانی ہمدردی کے تحت امدادی کی فراہمی میں سہولت فراہم کرنا تھا۔

حوالدار شفیق کی نماز جنازہ ان کے آبائی علاقے میاں چنوں میں ادا کر دی گئی، شہید کو پورے فوجی اعزاز کے ساتھ سپرد خاک کردیا گیا، حوالدار شفیق نے پسماندگان میں بیوہ اور 3 بچے چھوڑے ہیں۔

واضح رہے کہ اب تک دنیا بھر میں اقوام متحدہ کے تحت پاک فوج کے امن دستوں میں شامل 162 افسران و اہلکار اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرچکے ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پاک کیوی ٹی ٹوئنٹی میچ، ٹریفک ایڈوائزری پلان جاری
وقت آنے پر بانی پی ٹی آئی کا پیغام غلط انداز میں پہنچانے والوں کو سامنے بٹھائیں گے، شبلی فراز
وزیر اعظم دو روزہ دورے پر سعودی عرب روانہ
حکومت نہ صرف بجلی کی قیمتوں میں کمی کرے بلکہ سولر پینل کے پیکجز بھی دے، ناصر شاہ
پاکستان میں موجود چینی شہریوں کی حفاظت ہماری قومی ذمہ داری ہے، وزیر داخلہ
صحافتی تنظیموں کو درپیش چیلنجز کا خاتمہ کیا جائے، شرجیل میمن
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر