
تھرپارکر میں آوارہ کتوں کا راج برقرار ہے۔
چھاچھرو میں آوارہ کتوں نے دو خواتین سمیت 6 افراد کو کاٹ کر زخمی کر دیا جن میں نانجو مل، کنگھار ۾، بھٹو، سترام اور دو خواتین شامل ہیں۔
زخمیوں کو فوری تعلقہ ہسپتال چھاچھرو لایا گیا جہاں ویکسینیشن کی گئی۔
تھر میں دو دن میں کتے کاٹنے کی تعداد 10 ہو گئی ہے۔
شہریوں کا کہنا ہے کہ آوارہ اور پاگل کتوں کے خوف کے باعث معصوم بچوں کو اسکول بھی بھیج نہیں سکتے۔
شہریوں کا مطالبہ ہے کہ ٹائون انتظامیہ چھاچھرو میں کتا مار مہم شروع کرے۔
پولیس نے عدالت کے احکامات کے باوجود کتے کاٹنے کا مقدمہ درج نہیں کیا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News