
حافظ آباد میں پولیس وین نہر میں گر گئی جس کی وجہ سے 3 افراد شدید زخمی ہو گئے۔
یہ واقعہ حافظ آباد میں ہیڈ ساگر کے قریب پیش آیا جہاں نہر میں ایک پولیس وین گر گئی جس کے باعث دو پولیس ملازمین سمیت تین افراد شدید زخمی ہو گئے۔
نہر میں گرنے والے افراد کو ریسکیو کر لیا گیا ہے اور اب انہیں ٹراما سنٹر بھی منتقل کر دیا ہے۔
زخمی ہونے والوں میں ساجد علی، رضوان اور محمد یونس شامل ہیں جس کا ہسپتال میں علاج معالجہ جاری ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News