
حب میں ایک گاڑی میں دھماکہ ہوا جس کے نتیجے میں بلوچستان عوامی پارٹی کے ضلعی رہنما آغاحبیب شاہ جاں بحق جبکہ 2 افراد زخمی ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق بلوچستان کے صنعتی شہر حب میں آرڈی روڈ پر شاکر ہوٹل کے قریب ایک گاڑی میں خوفناک دھماکے کے نتیجے میں بلوچستان عوامی پارٹی کے ضلعی رہنما آغاحبیب شاہ جاں بحق جبکہ دو محافظ لیویز اہلکار زخمی ہوگئے۔
حکام کے مطابق واقع کے بعد زخمیوں کو طبی امداد فراہم کرنے کے لیے کراچی منتقل کردیا گیا۔
عینی شاہدین کے مطابق ممکنہ طور پر دھماکا خیز مواد گاڑی کے اندر پھٹا، واقعہ حب میں مین روڈ پر چاکر ہوٹل کے قریب پیش آیا۔
واضح رہے کہ آغا سید حبیب شاہ اپنی رہائش گاہ سے اپنی ویگو گاڑی میں حب شہر کی طرف آرہے تھے کہ مین آرڈی شاہراہ پر شاکر ہوٹل کے قریب ان کی گاڑی میں اچانک دھماکہ ہوگیا جس سے وہ اپنے دو محافظ لیویز اہلکاروں کے ہمراہ شدید زخمی ہوگئے جنھیں کراچی لے جایا جار ہا تھا کہ وہ راستے میں جاں بحق ہوگئے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News