Advertisement
Advertisement
Advertisement

مراد سعید کی شکایت پر گرفتار صحافی محسن بیگ جسمانی ریمانڈ پرپولیس کے حوالے

Now Reading:

مراد سعید کی شکایت پر گرفتار صحافی محسن بیگ جسمانی ریمانڈ پرپولیس کے حوالے

اسلام آباد میں صحافی محسن بیگ گرفتار؛ دہشتگردی کا مقدمہ درج

وفاقی وزیر مواصلات مراد سعید کی شکایت پر گرفتار کئے گئے صحافی محسن بیگ کو 3 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا گیا ہے۔

ایڈیشنل سیشن جج اسلام آباد ظفر اقبال کی عدالت میں محسن بیگ کی گرفتاری کے خلاف دائر درخواست پر سماعت ہوئی۔

اسی دوران اسلام آباد پولیس نے محسن بیگ کو انسداد دہشت گردی کی عدالت میں پیش کردیا۔

عدالت نے محسن بیگ کو 3 روزہ ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا۔

عدالت پیشی کے موقع پر محسن بیگ نے میڈیا کو بتایا کہ میں 32 سال سے صحافت میں ہوں، ایف آئی اے مجھے کال کر کے بلا سکتا تھا۔

Advertisement

محسن بیگ نے کہا کہ ایف آئی اے نے ان پر تشدد کیا ہے، جس بات پر مجھے گرفتار کیا گیا وہ کتاب تو مارکیٹ میں موجود ہے۔

ایف آئی اے نے محسن بیگ کو اسلام آباد میں ان کے گھر سے گرفتار کیا تھا۔

ایف آئی اے کے مطابق مقامی اردو اخبار کے سینیئر ایڈیٹر محسن بیگ کے خلاف سائبر کرائم ونگ لاہور میں مقدمہ درج کیا گیا، یہ مقدمہ وفاقی مراد سعید کی مدعیت میں درج کیا گیا۔

وفاقی تحقیقاتی ادارے کے مطابق ایف آئی آر کے مطابق محسن بیگ نے نجی ٹی وی کے پروگرام میں مراد سعید کے خلاف غیر اخلاقی زبان استعمال کی، اس پروگرام میں بے بنیاد کہانی اور توہین آمیز ریمارکس دیئے گئے۔

ایف آئی اے نے مزید کہا کہ پروگرام کو سوشل میڈیا پر بھی شیئر کیا گیا،جس کے ذریعے عوام میں مراد سعید کی ساکھ کو خراب کرنے کی کوشش کی گئی۔

ایف آئی اے کے مطابق چھاپے کے دوران ملزم محسن بیگ،ان کے بیٹے اور ملازمین نے ایف آئی ٹیم پر سیدھی فائرنگ کی، 2 افسران کو یرغمال بنا کر زدوکوب بھی کیا گیا۔ ملزم کے خلاف تھانہ مارگلہ میں کارروائی کی جارہی ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
وفاقی وزیر داخلہ کا درابن میں کامیاب آپریشن پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین
بی ڈو نیویگیشن نظام پاکستان کی ترقی کا نیا سنگِ میل ہے، احسن اقبال
صدر مملکت کی درابن میں سیکیورٹی فورسز کے کامیاب آپریشن پر مبارکباد
وزیراعظم کا درابن آپریشن پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین
اسلامی نظریاتی کونسل کا ودہولڈنگ ٹیکس سے متعلق مؤقف میں یوٹرن، حتمی فیصلہ مؤخر
ای سی سی کا استعمال شدہ گاڑیوں کی کمرشل درآمد کی اجازت دینے کا فیصلہ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر