
وزیراعظم عمران خان نے پارٹی کی مرکزی قیادت کا اہم اجلاس طلب کرلیا، وزیر اعظم کی زیر صدارت مرکزی قیادت کا اجلاس آج شام 6 بجے بنی گالہ میں ہوگا۔
ذرائع کے مطابق ملکی سیاست اور اپوزیشن کی حکومت مخالف بیانیہ کا جائزہ لیا جائے گا جبکہ اپوزیشن کی ممکنہ تحریک عدم اعتماد اور لانگ مارچ کا جائزہ لیا جائے گا
ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم اتحادیوں سے معاملات پر پارٹی قیادت سے مشاورت کریں گے جبکہ وزیراعظم عمران خان کی عوامی رابطہ مہم اور نئے جلسوں کو فائنل کیا جائے گا۔
ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ مارچ میں وہاڑی اور مظفر گڑھ جلسوں کی حتمی تاریخ کا تعین بھی کیا جائے گا۔
ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ اجلاس میں وزیراعظم عمران خان پارٹی قیادت کو دورہ روس،ممکنہ معاہدوں اور پوٹن سے ملاقات بارے اعتماد میں لیں گے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News