Advertisement
Advertisement
Advertisement

پاکستانی شہری ملک میں رہتے ہوئے کس طرح انٹرنیشنل ڈرائیونگ لائسنس حاصل کر سکتے ہیں؟

Now Reading:

پاکستانی شہری ملک میں رہتے ہوئے کس طرح انٹرنیشنل ڈرائیونگ لائسنس حاصل کر سکتے ہیں؟

بیرون ملک جانے کے خواہش مند پاکستانی شہری ملک میں رہتے ہوئے کس طرح انٹرنیشنل ڈرائیونگ لائسنس حاصل کر سکتے ہیں، آیئے ہم آپ کو بتاتے ہیں۔

اگر آپ بیرون ملک جانے اور وہاں خود گاڑی چلانے کی خواہش رکھتے ہیں تو اس کے لیے آپ کو وہاں کے ڈرائیونگ لائسنس کی ضرورت نہیں بلکہ آپ پاکستان میں ہی انٹرنیشنل ڈرائیونگ لائسنس بنواسکتے ہیں۔

انٹرنیشنل ڈرائیونگ لائسنس پہ آپ دنیا کے تقریباً تمام ہی ممالک میں گاڑی چلاسکتے ہیں۔

پاکستان کے شہری اپنے ملک میں رہتے ہوئے ہی انٹرنیشنل ڈرائیونگ لائسنس کے لیے درخواست دے کر لائسنس حاصل کرسکتے ہیں۔

تاہم اس کے لیے ضروری ہے کہ آپ سٹی ٹریفک پولیس کی طرف سے جاری قومی ڈرائیونگ لائسنس  کے حامل ہوں۔

Advertisement

اگر آپ سٹی ٹریفک پولیس کی طرف سے جاری قومی ڈرائیونگ لائسنس  کے حامل ہیں تو اپنے صوبے کے متعین کردہ طریقہ کار کے تحت انٹرنیشنل لائسنس کے لیے درخواست دے سکتے ہیں۔

اسلام آباد:

دارالحکومت اسلام آباد میں انٹرنیشنل ڈرائیونگ لائسنس کے حصول کے لیے آپ سٹیزن فیسیلیٹیشن سینٹر جی الیون فور میں درخواست دے سکتے ہیں۔

درخواست دینے کے لیے آپ کے پاس اسلام آباد ٹریفک پولیس کے جاری کردہ ڈرائیونگ لائسنس کی نقل، دو پاسپورٹ سائز تصاویر، ویزا کے ساتھ پاسپورٹ کی ایک فوٹوکاپی، قومی شناختی کارڈ کی ایک فوٹوکاپی، اسلام آباد میں رہائش کا ثبوت، پوسٹ آفس سے حاصل کیا گیا 30روپے کااسٹیمپ  پیپر اور میڈیکل سرٹیفکیٹ(50سال یا اس سے زائد عمر کے لوگوں کے لیے)لازمی ہے۔

پنجاب:

اگر آپ صوبہ پنجاب کے رہائشی ہیں تو آپ کو پہلے ’راستہ ایپ‘ پر اپوائنٹمنٹ حاصل کرنی ہوگی۔ یہ ایپ  آپ کو’گوگل پلے اسٹور ‘ یا ’ایپل اسٹور ‘  پہ باآسانی مل جائے گی۔

Advertisement

 اس ایپ پر  مطلوبہ تفصیلات  فراہم کرکے آپ اپوائنٹمنٹ بک کر سکتے ہیں اور اپنے قریب ترین لائسنسنگ سینٹر کا انتخاب  بھی کر سکتے ہیں۔

فارم پُر کرنے کے لیے پاسپورٹ سائز کی دو تصدیق شدہ تصاویر، ایک قومی شناختی کارڈ کی تصدیق شدہ فوٹوکاپی، درخواست گزار کے پاسپورٹ کی ایک فوٹوکاپی، قومی ڈرائیونگ لائسنس کی ایک فوٹوکاپی، میڈیکل سرٹیفکیٹ (50سال اور اس سے زائد عمر کے لوگوں کے لیے)، ڈسٹرکٹ کورٹ سے حاصل کیا گیا 66روپے کا ایک ٹکٹ اور حبیب بینک لمیٹڈ میں ادا کرنے کے لیے 450روپے کا فیس واؤچر ہونا لازمی ہے۔

سندھ:

صوبہ سندھ میں رہنے والے  انٹرنیشنل ڈرائیونگ لائسنس کے لیے ڈرائیونگ لائسنس سندھ کی ویب سائٹ  سے اپنی پسند کے سینٹر کا انتخاب کر سکتے ہیں۔

درخواست دینے کے لیے تین پاسپورٹ سائز کی تصاویر، سندھ پولیس کی طرف سے جاری کردہ پاکستانی ڈرائیونگ لائسنس کی ایک کاپی، ویزے کے ساتھ پاسپورٹ کی فوٹوکاپی، قومی شناختی کارڈ کی فوٹوکاپی، میڈیکل سرٹیفکیٹ (50سال یا زائد عمر کے لوگوں کے لیے) اور صوبہ سندھ میں رہائش کا ثبوت مہیا کرنا لازمی ہے۔

خیبر پختونخوا:

Advertisement

خیبر پختونخوا کے رہائشی پشاور میں واقع تسنیم پلازہ کی دوسری منزل پر  کمرہ نمبر 11 میں جاکر درخواست  دے سکتے ہیں۔

 درخواست دینے کے لیے آپ کے پاس دو پاسپورٹ سائز تصاویر ، پاکستانی ڈرائیونگ لائسنس کی ایک فوٹوکاپی، ویزے کے ساتھ پاسپورٹ کی ایک فوٹوکاپی، قومی شناختی کارڈ کی ایک فوٹوکاپی ، رہائش کا ثبوت، پوسٹل ڈرائیونگ اسٹیمپ اور میڈیکل سرٹیفکیٹ (50سال یا اس سے زائد عمر کے لوگوں کے لیے)مہیا کرنا لازمی ہوں گے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سندھ میں ضمنی بلدیاتی انتخابات، پیپلز پارٹی کا پلڑا بھاری، 16 نشستیں جیت لیں
اقوام متحدہ میں نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کا خطاب، غیر منصفانہ مالیاتی نظام اور قرض بحران پر کڑی تنقید
وزیراعظم اور سری لنکن صدر کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات کو نئی جہت دینے پر اتفاق
وفاقی وزیر داخلہ کا درابن میں کامیاب آپریشن پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین
بی ڈو نیویگیشن نظام پاکستان کی ترقی کا نیا سنگِ میل ہے، احسن اقبال
صدر مملکت کی درابن میں سیکیورٹی فورسز کے کامیاب آپریشن پر مبارکباد
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر