Advertisement
Advertisement
Advertisement

پاکستان میں ٹی بی کورونا وائرس سے بھی زیادہ مہلک

Now Reading:

پاکستان میں ٹی بی کورونا وائرس سے بھی زیادہ مہلک

ماہرین کا کہنا ہے کہ پاکستان میں ٹی بی کورونا وائرس سے بھی زیادہ مہلک ثابت ہوئی ہے.

گورنمنٹ کالج یونیورسٹی لاہور میں ٹی بی کے عالمی دن کے موقع سیمینار کا انعقاد کیا گیا، مقررین نے ٹی بی سے نمٹنے لئے آگاہی پر سرمایہ کاری پر زور دیا۔

وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر اصغر زیدی نے سیمینار کی میزبانی کی، جب کہ ڈائریکٹر جنرل ہیلتھ سروسز پنجاب ڈاکٹر ہارون جہانگیر، ڈبلیو ایچ او پاکستان کے نیشنل پروفیشنل آفیسر (ٹی بی) خواجہ لئیق احمد اور پنجاب ٹی بی کنٹرول پروگرام کے منیجر ڈاکٹر سرمد وقار صدیقی نے خطاب کیا۔

Advertisement

خواجہ لئیق احمد نے کہا کہ پاکستان میں ہر سال ٹی بی کے تقریباً 6 لاکھ نئے کیسز رپورٹ ہوتے ہیں جبکہ علاج کی دستیابی کے باوجود ایک سال میں اس سے 46,000 افراد ہلاک ہو جاتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ صحت کا شعبہ تنہا ٹی بی سے نہیں لڑ سکتا، اس بیماری کے ساتھ بہت سے سماجی اور اقتصادی رکاوٹیں منسلک ہیں۔

ڈاکٹر سرمد وقار صدیقی نے طلباء کو ٹی بی کی علامات کے بارے میں آگاہ کیا۔

پروفیسر ڈاکٹر اصغر زیدی نے کہا کہ ٹی بی کے مریضوں کو اکثر سماجی اور معاشی رکاوٹوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے جس کی وجہ سے صحت کے نظام سے ان کے رابطے میں تاخیر ہوتی ہے جس میں بدنامی کا خوف اور سماجی تعاون کی کمی شامل ہے۔

انہوں نے کہا کہ جی سی یو میڈیکیئر سوسائٹی اور ڈیزیز اویئرنس سوسائٹی طلباء میں مختلف بیماریوں کے خلاف بیداری پیدا کرنے میں اہم کردار ادا کر رہی ہیں۔

ڈاکٹر ہارون جہانگیر خان نے کہا کہ ایسی کوئی بیماری نہیں جس کا مقابلہ صحت کا شعبہ تنہا کر سکتا ہے، ٹی بی اور دیگر بیماریوں کے بارے میں لوگوں کو آگاہی فراہم کرنا ہم سب کی اجتماعی ذمہ داری ہے۔

Advertisement

بعد ازاں وائس چانسلر نے ٹی بی کے بارے میں بیداری پیدا کرنے کے لیے ایک آن کیمپس واک کی قیادت کی۔

Advertisement
Advertisement

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
الجومَیع کی دیوانگی، کراچی کو یرغمال بنالیا گیا، ریاستِ پاکستان کی عزت داؤ پر
شرح سود 11 فی صد پر برقرار رکھنے کا فیصلہ، مہنگائی 5.6 فیصد تک پہنچ گئی
کورنگی میں کمرے کی چھت گرنے سے ڈیڑھ سالہ بچی جاں بحق ، ایک بچی اور 2 خواتین زخمی
شمالی وزیرستان و کرم میں پاک فوج کی بڑی کارروائی، 25 خوارج ہلاک، پانچ جوان شہید
مذاکرات کے دوران دراندازی ناقابل قبول ، سیکیورٹی ذرائع کا شدید ردعمل
استنبول مذاکرات میں پیشرفت نہ ہو سکی ، دہشتگردوں کی سرپرستی منظور نہیں ، پاکستان کا دوٹوک موقف
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر