Advertisement
Advertisement
Advertisement

وزیر اعظم کی ایم کیو ایم مرکز آمد؛ تحفظات دور کرنے کی یقین دہانی

Now Reading:

وزیر اعظم کی ایم کیو ایم مرکز آمد؛ تحفظات دور کرنے کی یقین دہانی

وزیر اعظم عمران خان نے ایم کیو ایم پاکستان کو ان کے تحفظات دور کرنے کی یقین دہانی کرادی ہے۔ 

وزیراعظم عمران خان ایک روزہ دورہ کراچی کے دوران بہادر آباد میں ایم کیو ایم پاکستان کے عارضی مرکز پہنچے جہاں ان کا روایتی پرتپاک استقبال کیا گیا۔

اس موقع پر وزیر اعظم کے ہمراہ وفاقی وزراء اسد عمر اور علی زیدی کے علاوہ گورنر سندھ عمران اسماعیل بھی تھے۔

وزیر اعظم سے ملاقات میں ایم کیو ایم کا کوئی بھی رکن سندھ اسمبلی شامل نہیں تھا جب کہ وزیر اعظم عمران خان کے ساتھ تحریک انصاف کے چار اراکین سندھ اسمبلی حلیم عادل شیخ ، بلال غفار، خرم شیر زمان اور ارسلان تاج شامل تھے۔

ملاقات کے دوران ملک کی موجودہ سیاسی صورت حال اور سندھ کے شہری علاقوں میں ترقیاتی منصوبوں کے حوالے سے بات چیت ہوئی۔

Advertisement

ایم کیو ایم کے رہنماؤں نے وزیر اعظم کو کراچی پیکج پر عمل درآمد اور دیگر معامملات پر اپنے تحفظات سے آگاہ کیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اس موقع پر وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ ایم کیو ایم نے ہمیشہ ساتھ دیا ہے، حالات آپ کے سامنے ہیں ایم کیو ایم کا ساتھ چاہیے۔

دوران ملاقات وزیر اعظم نے کہا کہ اسد عمر ایم کیوایم اور کراچی کے مسائل پر بات کرتے رہتے ہیں، ہم نے سندھ حکومت سے زیادہ کراچی کو اون کیا اور ایم کیوایم کے مسائل بھی ہمیشہ حل کرنے کی کوشش کی ہے۔

وزیر اعظم نے کہا کہ کراچی کو گرین لائن پراجیکٹ بھی ہم نے دیا اور مردم شماری پر بھی تحفظات حل کیے۔

جواب میں خالد مقبول نے کہا کہ ایم کیوایم کے کئی مسائل بدستور حل طلب ہیں۔

ملاقات کے دوران خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ ہمارے دفاتر اب تک نہیں کھلے ہیں، جس پر وزیر اعظم نے کہا کہ آپکے دفاتر جلد کھل جائیں گے۔

Advertisement

‘ایم کیو ایم پاکستان وزیراعظم کے ساتھ ہے؟’

ملاقات کے بعد ایک صحافی کی جانب سے خالد مقبول صدیقی سے پوچھا کہ کیا ایم کیو ایم پاکستان وزیراعظم عمران خان کے ساتھ ہے؟ جس پر ان کا کہنا تھا کہ اگر ہم وزیر اعظم کے ساتھ نہیں ہیں تو عمران خان وزیر اعظم نہیں رہتے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
واپڈا کا حب کینال 48 گھنٹے بند رکھنے کا فیصلہ، شہر قائد میں پانی کی فراہمی معطل رہنے کا امکان
الجومَیع کی دیوانگی، کراچی کو یرغمال بنالیا گیا، ریاستِ پاکستان کی عزت داؤ پر
شرح سود 11 فی صد پر برقرار رکھنے کا فیصلہ، مہنگائی 5.6 فیصد تک پہنچ گئی
کورنگی میں کمرے کی چھت گرنے سے ڈیڑھ سالہ بچی جاں بحق ، ایک بچی اور 2 خواتین زخمی
شمالی وزیرستان و کرم میں پاک فوج کی بڑی کارروائی، 25 خوارج ہلاک، پانچ جوان شہید
مذاکرات کے دوران دراندازی ناقابل قبول ، سیکیورٹی ذرائع کا شدید ردعمل
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر