Advertisement
Advertisement
Advertisement

وزیراعظم عمران خان ایمانداری سے سیاست کر رہے ہیں،شہبازگل

Now Reading:

وزیراعظم عمران خان ایمانداری سے سیاست کر رہے ہیں،شہبازگل
شہباز گل

اگر ہمیں حقوق نہ ملے تو عدالتوں میں جائیں گے، شہباز گل

شہباز گل نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان ایمانداری سے سیاست کر رہے ہیں۔

وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سیاسی ابلاغ ڈاکٹر شہباز گل نے اوورسیز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سیاست کو ایمانداری سے کرنا بہت مشکل ہے۔

شہباز گل نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان ایمانداری سے سیاست کر رہے ہیں ، وزیراعظم پاکستان کو ایک خوشحال اور پھلتا پھولتا ملک بنانے کے لئے اپنی لگن اور دیانت کی قیمت ادا کر رہے ہیں۔

انہوں نے 2013 میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف کی کابینہ میں شامل ناموں کی یاد دہانی کراتے ہوئے کہا کہ خواجہ آصف جو اس کابینہ کا حصہ تھے ان کا نام یو اے ای کی کمپنی، سیالکوٹ کی جعلی ہاؤسنگ سوسائٹی، جعلی چاولوں کے کاروبار اور کالا دھن بنانے میں شامل تھا۔

شہباز گل کا کہنا تھا کہ احسن اقبال کے بھائی نے پنجاب میں 300,000 روپے کے پودے بیچے جس کی دستاویزات بھی موجود تھیں اور لاہور کے تمام ٹھیکے بھی انہیں دے دیئے گئے۔

Advertisement

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ کرپشن میں اسحاق ڈار کا نام ہی کافی ہے جبکہ پرویز رشید بھی ڈیفالٹر ہیں۔ اسحاق ڈار نے نوازشریف کیلئے منی لانڈرنگ کی ، اسحاق ڈار نے حضرت داتا گنج بخش کے نام پر بھی کمپنی بنا کرلوٹ مار کی جبکہ اسحاق ڈارنے ورلڈ بینک میں جعلی اعداد وشمار جمع کرائے اور جب جعلی اعداد و شمار پر پکڑےگئے تو کہا ٹائپو ایرر ہے۔

وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سیاسی ابلاغ ڈاکٹر شہباز گل کا مزید کہنا تھا کہ ایک اچھا کپتان کبھی بھی بری ٹیم کا انتخاب نہیں کر سکتا جبکہ ہم اس وقت تک کامیاب اور خوشحال ملک نہیں بن سکتے جب تک ہم اپنی اخلاقیات کو ٹھیک نہیں کرتے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
کراچی، گھر کی چھت توڑ کر سریا نکالنے والا باپ ملبے تلے دب کر جاں بحق، بیٹا زخمی
بحیرہ عرب میں ڈپریشن کی تشکیل؛ شہر قائد میں تیز خشک ہوائیں چلنے کا امکان
سال 2026 میں کتنے سورج اور چاند گرہن ہوں گے؟ جانیے
پاک افغان مذاکرات ناکام؛ پاکستان کا دہشتگردوں کیخلاف کارروائی کا اعلان
دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں لاہور پھر سر فہرست
بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز کی 2 مختلف کارروائیاں؛ 18 دہشتگرد ہلاک
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر