Advertisement
Advertisement
Advertisement

ماضی کی کسی حکومت نے ساڑھے 3 سال میں ہم سے زیادہ کام نہیں کیا، وزیر اعظم

Now Reading:

ماضی کی کسی حکومت نے ساڑھے 3 سال میں ہم سے زیادہ کام نہیں کیا، وزیر اعظم
وزیر اعظم

وزیر اعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ ماضی کی کسی حکومت نے ساڑھے 3 سال میں ہم سے زیادہ کام نہیں کیا۔

اسلام آباد میں پمز اسپتال کی نئی ایمرجنسی کے سنگ بنیاد کی تقریب سے خطاب کے دوران وزیر اعظم نے کہا کہ فلاحی ریاست کا قیام اور اس میں انسانیت کی خدمت میری حکومت کی اولین ترجیح ہے، دنیا میں پاکستانی قوم سے زیادہ کوئی اللہ کے نام پر پیسے نہیں دیتا۔

وزیر اعظم نے کہا کہ آج اسلام آباد میں جناح اسپتال کا سنگ بنیاد بھی رکھا گیا ہے۔ 1985کے بعد اسلام آباد میں نیا سرکاری اسپتال بن رہا ہے، اسلام آباد پاکستان میں سب سے تیزی سے بڑھتا ہوا شہر ہے، 10 سال میں اسلام آباد کی آبادی دگنی ہوگئی ہے۔

وزیر اعظم نے کہا کہ ماضی کی کسی حکومت نے ساڑھے 3 سال میں ہم سے زیادہ کام نہیں کیا، میرا خواب تھا کہ ہمارے شہریوں کو ایسا کارڈ ملے کہ وہ نجی اسپتالوں میں علاج کراسکے۔ ہم اپنے عوام کے لیے مفت علاج کی سہولت دے رہے ہیں، ہم نے صحت کارڈ کا منصوبہ خیبر پختونخوا سے شروع کیا۔

وزیر اعظم نے کہا کہ ہیلتھ کارڈ کی وجہ سے نجی شعبے کو بھی راستہ ملا ہے کہ وہ بھی دور دراز علاقوں میں اسپتال کھول سکتے ہیں۔

Advertisement
مجھے خوشی ہے ملک کے ہر ادارے میں اصلاحات کے لیے کچھ نہ کچھ کیا گیا، ہم نے تعلیم صحت اور معیشت پر کام کیا ہے۔ ملک میں طبقاتی تعلیمی نظام ہے، انگریزی زبان تعلیم کے بجائے کلاس سسٹم اختیار کیا گیا، لوگ خود کو پڑھا لکھا ثابت کرنے کے لئے پہلے انگریزی بولتے ہیں، ہم نے یکساں نصاب رائج کیا، کسی نے یہ نہیں سوچا تھا کہ ملک میں یکساں نصاب رائج ہوسکتا ہے۔

رحمت اللعالمینﷺ اتھارٹی سے متعلق وزیر اعظم نے کہا کہ آپؐ پوری انسانیت کیلئے رحمت بن کر آئے، ریاست مدینہ میں تلواروں سے انقلاب نہیں لایا گیا بلکہ لوگوں کی سوچ بدلی گئی، رحمت اللعالمینﷺ اتھارٹی سے نوجوانوں کو تربیت ملے گی، ان میں شعور بیدار ہوگا۔

وزیر اعظم نے کہا کہ سرکاری اسپتالوں کا انتظام چلانے کے لئے بورڈز قائم کئے گئے، میرٹ کے نظام پر عمل کرنے کے لیے بورڈ پر بھاری ذمہ داری عائد ہوتی ہے، لوگوں کو سینیئر اور جونیئر کے بجائے میرٹ کی بنیاد پر آگے لایا جائے۔

معاشی صورت حال پر وزیر اعظم نے کہا کہ حکومت کی آمدن میں اضافہ اور اخراجات میں کمی ہو رہی ہے، موجودہ حکومت ملک کی پہلی حکومت ہے جو اپنی آمدنی بڑھا رہی ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
واپڈا کا حب کینال 48 گھنٹے بند رکھنے کا فیصلہ، شہر قائد میں پانی کی فراہمی معطل رہنے کا امکان
الجومَیع کی دیوانگی، کراچی کو یرغمال بنالیا گیا، ریاستِ پاکستان کی عزت داؤ پر
شرح سود 11 فی صد پر برقرار رکھنے کا فیصلہ، مہنگائی 5.6 فیصد تک پہنچ گئی
کورنگی میں کمرے کی چھت گرنے سے ڈیڑھ سالہ بچی جاں بحق ، ایک بچی اور 2 خواتین زخمی
شمالی وزیرستان و کرم میں پاک فوج کی بڑی کارروائی، 25 خوارج ہلاک، پانچ جوان شہید
مذاکرات کے دوران دراندازی ناقابل قبول ، سیکیورٹی ذرائع کا شدید ردعمل
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر