Advertisement
Advertisement
Advertisement

عوامی حمایت کی بدولت سیاسی محاذ پر کامیابی ہماری ہوگی، وزیر اعظم

Now Reading:

عوامی حمایت کی بدولت سیاسی محاذ پر کامیابی ہماری ہوگی، وزیر اعظم
وزیر اعظم

وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی نے ہمیشہ عوامی امنگوں کی نمائندگی کی ہے جس کی وجہ سے ہر محاذ پر کامیابی سے ہمکنار ہوئی اور عوامی حمایت کی بدولت موجودہ سیاسی محاذ پر بھی کامیابی ہماری ہوگی۔

وزیر اعظم عمران خان سے ارکان قومی اسمبلی کی ملاقاتیں ہوئی ہیں جس میں ارکان پارلیمان نے وزیراعظم کو اقوام متحدہ میں اسلاموفوبیا کے تدارک کے حوالے سے قرارداد منظور ہونے  پر مبارکباد پیش کی۔

ملاقاتوں کے دوران ارکان پارلیمان سے مخاطب ہوتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کے ہماری حکومت نے اسلاموفوبیا  کے تدارک کے لیے ہر فورم پر آواز اٹھائی ہے اور اس کامیابی پر پوری مسلم امہ کو مبارکباد پیش کرنا چاہتا ہوں۔

انہوں نے ارکان کو بتایا کہ ہماری کوششوں سے عالمی سربراہان بشمول روسی صدر پیوٹن اور کنیڈا کے وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو نے بھی اسلاموفوبیا کے تدارک کے لیے آواز اٹھائی ہے۔

ملاقاتوں میں متعلقہ حلقوں میں ترقیاتی منصوبوں پر پیش رفت اور سیاسی امور زیر غور آئے ہیں۔

Advertisement

اس دوران وزیر اعظم نے اراکین قومی اسمبلی کو اپنے حلقوں میں عوامی رابطے تیز کرنے اور کارکنان کو متحرک کرنے کی ہدایت کی ہے ۔

خیال رہے کہ ارکان قومی اسمبلی مخدوم زین حسین قریشی، محمد ابراہیم خان، طاہر اقبال، اورنگزیب خان، ریاض فتیانہ، سردار نصراللہ دریشک، نجیب ہارون، سردار محمد خان لغاری، عاصمہ قدیر اور جویریہ ظفر نے وزیر اعظم سے ملاقات کی۔

اس کے علاوہ سندھ سے ممبر قومی اسمبلی صائمہ ندیم، ممبر صوبائی اسمبلی سندھ رابیعہ اظفر، جنرل سیکٹری پی ٹی آئی مبین جتوئی اور ارسلان گھمن نے بھی وزیر اعظم سے ملاقات کی۔

ملاقاتوں میں وفاقی وزراء مخدوم شاہ محمود قریشی، مخدوم خسرو بختیار، سید علی زیدی اور معاون خصوصی ملک عامر ڈوگر بھی موجود تھے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
 لاہور: شہری سے 17 لاکھ کی 4 وارداتوں میں ملوث سب انسپکٹر گرفتار
ایس پی عدیل اکبر کی مبینہ خودکشی، اعلیٰ سطح انکوائری کمیٹی متحرک
کراچی میں ای چالان کا آغاز، صرف 6 گھنٹوں میں سوا کروڑ روپے سے زائد کے چالان
بحیرہ عرب میں ڈپریشن کی تشکیل، کراچی میں تیز خشک ہواؤں کا امکان
آزاد کشمیر حکومت کی تبدیلی: مسلم لیگ ن کا اہم اجلاس آج طلب
وزیراعظم شہباز شریف کی سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے ملاقات
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر