
وفاقی وزیر شفقت محمود نے کہا ہے کہ اپوزیشن، ملک کی ترقی دیکھ کر گھبرا چکی ہے، ان کے گرد گھیرا تنگ ہوچکا ہے جلد ہی یہ سب گرفت میں ہونگے۔
فیصل آباد میں سرکٹ ہاؤس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر برائے تعلیم شفقت محمود نے کہا کہ تحریک عدم اعتماد ناکام ہوگی۔
ان کا کہنا تھا کہ سندھ ہاؤس میں بولیاں لگائی جارہی ہیں ملک میں ہارس ٹریڈنگ کا تماشہ لگاہوا ہے لیکن وزیراعظم نے منخرف ارکان کو معاف کرنے کا کہا ہے، ان کیلئے دروازے کھلے ہیں تو واپسی کا سوچیں۔
انہوں نے کہا کہ ہارس ٹریڈنگ کے معاملے پر عوام میں غصہ ہے، عوام منحرف ارکان کا سیاسی و سوشل بائیکاٹ کرے گی اور یہ اپنی سیاست کو بھی داؤ پر لگائیں گے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News