
وفاقی ویر برائے اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ اپوزیشن عوام کے خلاف ہی کھڑی ہوتی ہے اور ہمیشہ سے ایسا ہی ہوتا آرہا ہے۔
راولپنڈی اسٹیڈیم کے باہر وفاقی وزیر فواد چوہدری اور عمران اسماعیل نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اپوزیشن کے متعلق بات کی ہے۔
وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ اپوزیشن ان فٹ ہے، میچ نہیں کھیل سکتی اس لئے لانگ اورشارٹ مارچ چھوڑے اور میچ دیکھنے آئے۔
انہوں نے اپنے بیان میں بتایا تھا کہ ہم اپوزیشن والوں کو میچ دیکھنے کے لئے فری ٹکٹ دیں گے اور چائے بھی پلائیں گے۔
دوسری جانب پاکستان میں اسپورٹس سرگرمیوں کے حوالے سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان بھی میچز ہونے چاہیئے۔
ان کا کہنا تھا کہ ہمیں اپنےجھگڑے ختم کر کے پاکستان اور بھارت کے درمیان کرکٹ کی بحالی کو یقینی بنانا چاہیئے۔
میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے وفاقی وزیر فواد چوہدری نے بتایا کہ وزیراعظم بھی آج میچ دیکھنے اسٹیڈیم آئینگے۔
اس سے قبل ٹوئٹ پر اپنے پیغام میں وفاقی وزیر نے آج ہونے والے میچ میں قومی ٹیم کی کامیابی کے لئے دعا کی ہے۔
Good Luck @babarazam258 and Team wishing you guys all the best and @CricketAus Pak loves you thank you for making this March a memorable one looking for a great match and must thank @AusHCPak for his untiring efforts to bring Australian cricket team to Pak
Advertisement— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) March 4, 2022
اپنے پیغام میں فواد چوہدری نے کہا کہ آج راولپنڈی میں 24 سال بعد پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان میچ ہونے جارہا ہے۔
انہوں نے اپنے پیغام میں بتایا کہ اس میچ میں قوم ٹیم کی کامیابی کے لئے میں دعاگو ہوں اور ساتھ ہی آسٹریلیا کے ہائی کمیشن کا شکرگزار بھی ہوں جنہوں نے اس ایونٹ کو ممکن بنانے کیلئے بہت محنت کی ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News