Advertisement
Advertisement
Advertisement

الیکشن بھی ہوتے جارہے ہیں لیکن مسائل کم نہیں ہورہے ہیں، مصطفیٰ کمال

Now Reading:

الیکشن بھی ہوتے جارہے ہیں لیکن مسائل کم نہیں ہورہے ہیں، مصطفیٰ کمال
مصطفی کمال

مصطفیٰ کمال نے کہا ہے کہ الیکشن بھی ہوتے جارہے ہیں لیکن مسائل کم نہیں ہورہے ہیں۔

پاک سر زمین پارٹی کے سربراہ مصطفیٰ کمال نے کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سیاست اور سیاست دان اس ملک میں درست بدنام ہے اور اپنی حرکتوں کی وجہ سے بدنام ہیں،70 سال میں کسی نے یہ نہیں کہا کہ ساتھ دو چوری کریں گے کام نہیں کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ سب کہتے آرہے ہیں ساتھ دو آسمان سے تارے توڑ کردیں گے، اگر سیاست دانوں کی باتیں 5 فیصد بھی درست ہوتیں تو شہروں کے یہ حالات نہ ہوتے۔

پاک سر زمین پارٹی کے سربراہ کا کہنا تھا کہ نوجوانوں آج کے دور میں اس شعبے سے تعلق رکھ کر اپنی سچائی کا ثابت کرنا ناممکن ہے، یہی وجہ ہے کہ لوگ پاکستان میں اپنے لیڈروں کے کردار کا تحفظ نہیں کرسکتے۔

پاک سر زمین پارٹی کے سربراہ مصطفیٰ کمال کا یہ بھی کہنا تھا کہ جس کے ہاتھ 25 کروڑ عوام دینے جارہے ہیں اس کا کردار مسئلہ نہیں ہے،5 سال کے بعد جو حکومتیں وعدہ کرکے آتی ہیں وہ کم ہونے چاہیں مگر وہ بڑھ جاتے ہیں۔

Advertisement

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم ، وزیر اور ممبر اسمبلی تو بن رہے ہیں جبکہ الیکشن بھی ہوتے جارہے ہیں مسائل کم نہیں ہورہے ہیں بلکہ بڑھ رہے ہیں۔

مصطفیٰ کمال کا کہنا تھا کہ پاکستان میں سیاست ہوتی ہے عہدے حاصل کرنے کے لئے ہوتی ہے، وزیراعظم نے بھی دو چادر میں جانا ہے جس کے پاس کچھ نہیں وہ بھی دوچادر میں جائے گا، قبر میں جائیں گے تو صرف اپنے اعمالوں کے ساتھ جانا ہے۔

پاک سر زمین پارٹی کے سربراہ مصطفیٰ کمال کا مزید کہنا تھا کہ ہمارے حالات کو درست کرنے کے لئے آسمان سے فرشتے نہیں آئیں گے، اگر آپ کہتے ہیں کہ ہمارا کام سیاست نہیں ہے تو پھر سہولیات مت مانگو کیونکہ وہ سیاست دان دے گا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
وفاقی وزیر داخلہ کا درابن میں کامیاب آپریشن پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین
بی ڈو نیویگیشن نظام پاکستان کی ترقی کا نیا سنگِ میل ہے، احسن اقبال
صدر مملکت کی درابن میں سیکیورٹی فورسز کے کامیاب آپریشن پر مبارکباد
وزیراعظم کا درابن آپریشن پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین
اسلامی نظریاتی کونسل کا ودہولڈنگ ٹیکس سے متعلق مؤقف میں یوٹرن، حتمی فیصلہ مؤخر
ای سی سی کا استعمال شدہ گاڑیوں کی کمرشل درآمد کی اجازت دینے کا فیصلہ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر