Advertisement
Advertisement
Advertisement

پارلیمنٹ ہاؤس کی تزئین و آرائش پر کروڑوں کے اخراجات کا نوٹس، چیئرمین سی ڈی اے کو  طلب کرلیا

Now Reading:

پارلیمنٹ ہاؤس کی تزئین و آرائش پر کروڑوں کے اخراجات کا نوٹس، چیئرمین سی ڈی اے کو  طلب کرلیا

پارلیمنٹ ہاؤس کی تزئین و آرائش پر کڑوروں کےخرچے کا نوٹس لیتے ہوئے چیئرمین سی ڈی اے کو  آج طلب کرلیا گیا ہے۔

پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کی جانب سے پارلیمنٹ ہاؤس کی تزئین و آرائش پر کروڑوں روپے کے اخراجات کا پی اے سی نے نوٹس لے لیا ہے۔

اس معاملے کا نوٹس لیتے ہوئے چیئرمین سی ڈی اے کو آج طلب کرتے ہوئے اخراجات کی تفصیلات بھی طلب کی ہیں۔

پارلیمنٹ ہاؤس کی بڑے پیمانے پر تزئین و آرائش او آئی سی اجلاس کے لئے کی جا رہی ہے۔

اس حوالے سے جاری کی جانے والی رپورٹ کے مطابق عمارت کے اندرونی حصوں اور وزراء کے چیمبرز کے فرش بھی اکھاڑ دیے گئے ہیں جبکہ قومی اسمبلی ہال میں بھی فرنیچر اور دیگر سامان کی تبدیلی جاری کا کام جاری ہے۔

Advertisement

 رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ عمارت کے مختلف حصوں میں پرانے سامان اور قالینوں کی وجہ سے بدبو پھیلنے لگی اور اسی وجہ سے پرانے قالین اٹھاے جارہے ہیں جبکہ لابیز کی ٹائلیں بھی تبدیل کی جارہی ہیں۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ مرمت اور تزئین و آرائش سے قومی اسمبلی عمارت کا تاریخی ورثہ متاثر ہونے لگا ہے جبکہ لابیز اور گیلریوں میں کھلی اور ننںگی تاریں خطرہ بن گیئں ہیں۔

رپورٹ کے مطابق عمارت کے مختلف حصوں میں نئے فرنیچر سمیت دیگر کاموں پر ستر کروڑ روپے سے زائد کی لاگت آئے گی جبکہ مرمت اور تزئین و آرائش کا کام سی ڈی اے کررہا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
وفاقی وزیر داخلہ کا درابن میں کامیاب آپریشن پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین
بی ڈو نیویگیشن نظام پاکستان کی ترقی کا نیا سنگِ میل ہے، احسن اقبال
صدر مملکت کی درابن میں سیکیورٹی فورسز کے کامیاب آپریشن پر مبارکباد
وزیراعظم کا درابن آپریشن پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین
اسلامی نظریاتی کونسل کا ودہولڈنگ ٹیکس سے متعلق مؤقف میں یوٹرن، حتمی فیصلہ مؤخر
ای سی سی کا استعمال شدہ گاڑیوں کی کمرشل درآمد کی اجازت دینے کا فیصلہ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر