Advertisement
Advertisement
Advertisement

ہم ساتھ نہ ہوتے تو عمران خان وزیراعظم نہیں رہتے، خالد مقبول صدیقی

Now Reading:

ہم ساتھ نہ ہوتے تو عمران خان وزیراعظم نہیں رہتے، خالد مقبول صدیقی

متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے کنوینر خالد مقبول صدیقی نے کہا ہے کہ ہم ساتھ نہ ہوتے تو عمران خان وزیراعظم نہیں رہتے ہیں۔

وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کے بعد میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے خالد مقبول صدیقی نے اپنے خیالات کا اظہار کیا ہے۔

انہوں نے صحافی کے سوالات کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ وزیر اعظم کو چائے پلانے کے لیے بلایا تھا اور ہم نے چائے پلائی بھی ہے۔

 انہوں نے عدم اعتماد کے حوالے سے صحافی کے سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ  اگر ہم وزیراعظم کے ساتھ نہیں ہیں تو عمران خان وزیراعظم نہیں رہتے۔

خیال رہے کہ اس سے قبل ایم کیو ایم پاکستان کے عارضی دفتر پر ملاقات کے دوران وزیراعظم اور خالد مقبول صدیقی کے درمیان مکالمہ بھی ہوا تھا۔

Advertisement

اس دوران وزیراعظم نے بتایا کہ اسد عمر ایم کیو ایم اور کراچی کے مسائل پر بات کرتے رہتے ہیں جس کی پیش نظر ہم نے سندھ حکومت سے زیادہ کراچی کو اون کیا اور ساتھ ہی ایم کیوایم کے مسائل بھی ہمیشہ حل کرنے کی کوشیش کی ہے۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ایم کیو ایم نے ہمیشہ حکومت کا ساتھ دیا ہے اور آج بھی ایم کیو ایم کے ساتھ کی ضرورت ہے۔

ملاقات کے دوران ملک کی موجودہ سیاسی صورت حال اور سندھ کے شہری علاقوں میں ترقیاتی منصوبوں کے حوالے سے بات چیت ہوئی۔

ایم کیو ایم کے رہنماؤں نے وزیر اعظم کو کراچی پیکج پر عمل درآمد اور دیگر معامملات پر اپنے تحفظات سے آگاہ کیا۔

ملاقات کے دوران خالد مقبول صدیقی نے ہمارے دفاتر اب تک نہیں کھلے ہیں، جس پر وزیر اعظم نے کہا کہ آپکے دفاتر جلد کھل جائیں گے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
آذربائیجان ٹورازم بورڈ کا کامیاب روڈ شو اسلام آباد میں اختتام پذیر ہوگیا
ای ٹریفک چالان کی شفافیت کا پول کھل گیا، حیدرآباد کے شہری کو غلط چالان موصول
افغانستان کو امن کی ضمانت دینا ہوگی ، خواجہ آصف
ٹرمپ نے پاکستان بھارت کے درمیان جنگ بندی کروا کر لاکھوں جانیں بچائیں ، شہباز شریف
ٹی ایل پی کے سابق ٹکٹ ہولڈرز کا پُر تشدد سیاست سے لاتعلقی کا اعلان
پیپلز پارٹی آزاد کشمیر کی سیاست میں مضبوط پوزیشن میں ہے، بلاول بھٹو
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر