Advertisement
Advertisement
Advertisement

عمران خان نے کہا تھا جس دن احتساب ہوگا چور اکٹھے ہو جائیں گے، شہباز گل

Now Reading:

عمران خان نے کہا تھا جس دن احتساب ہوگا چور اکٹھے ہو جائیں گے، شہباز گل
شہباز گل

شہباز گل نے کہا ہے کہ عمران خان نے کہا تھا جس دن احتساب ہوگا چور اکٹھے ہو جائیں گے۔

وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے سیاسی ابلاغ ڈاکٹر شہباز گل نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اپوزیشن کے ایک لیڈر کے بڑے بھائی بھارت جا کر جندال سے ملے،اپوزیشن کا ایک رہنما کہتا ہے کہ عمران خان مغربی ممالک کے ایجنڈے پر ہے، دوسرا اپوزیشن لیڈر کہتا ہے کہ عمران خان نے مغرب کو ناراض کردیا ہے جبکہ زرداری نے امریکہ کو کہا تھا کہ ڈرون حملوں میں ہلاکتوں پر کوئی اعتراض نہیں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کے ساتھ پوری دنیا کے بہترین تعلقات ہیں، آج اقوام متحدہ اور اکانومسٹ عمرا ن خان کی تعریف کر رہے ہیں جبکہ صدر یورپی یونین نے عمران خان سےجنگ میں ثالثی کی درخواست کی اور کہا کہ یوکرین تنازعے کے پرامن حل میں کردار ادا کریں۔

ڈاکٹر شہباز گل کا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمرا ن خان نے مینڈیٹ کے مطابق ڈلیور کرنے کی کوشش کی، عمران خان نے پہلے ہی بتا دیا تھا جس دن احتساب کروں گا تما م چور اکٹھے ہو جائیں گے، ان تینوں کوساتھ بیٹھا دیکھ کرپاکستانی لرز گئے۔

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ ملک ترقی کی راہ پر گامزن ہے،اپوزیشن رکاوٹ ڈالنے کی کوشش کر رہی ہے۔سابق حکومت ملکی معیشت تباہ کرکےگئی اور اب ہم نے اپوزیشن کی سازش کو بےنقاب نہ کیا تو یہ عوام سے زیادتی ہے۔

Advertisement

معاون خصوصی برائے سیاسی ابلاغ نے کہا کہ پی ٹی آئی نے2018میں116نشستیں جیت کر اتحادیوں سے مل کرحکومت بنائی، تحریک انصاف ایسا منشور لیکر آئی جو کسی کے پاس نہیں ، احتساب ہمارے منشور کاحصہ تھاجس پر ہم گامزن ہیں۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ عمران خان نے دہشتگردی کے خلاف جنگ کی مخالفت کی تھی جبکہ عمران خان دنیا کو بتا رہا ہے کہ پاکستان امن کا شراکت دار ہے جنگ کا نہیں۔

ڈاکٹر شہباز گل کا کہنا تھا کہ عمران خان نے قو م کو ریاست مدینہ کے تصور سے روشناس کرایا، ریاست مدینہ کی طرز پر فلاحی کام کروانا کیا مغربی تہذیب ہے۔

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ اپوزیشن رہنماؤں کو نہ معیشت کی فکر ہے نہ عوام کی، اپوزیشن رہنماؤں کو صرف اپنے کیسز معاف کرانے کی فکر ہے۔

وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے سیاسی ابلاغ ڈاکٹر شہباز گل کا مزید کہنا تھا کہ اپوزیشن نے اپنے پتے کھیل لیے اب ہماری باری ہے، اپوزیشن عالمی طاقتوں کی آلہ کار بنی ہوئی ہے، ایک ہفتے میں دکھائیں گے کہ  کس طرح ان کو شکست دیں گے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پاکستان میں کالے جادو پر قید اور بھاری جرمانے کی تجویز، نیا بل سینیٹ میں پیش
آئی اے ای اے نے پاکستان کے سول نیوکلیئر پروگرام کو تسلی بخش قرار دیدیا
پاکستان سے مانچسٹر جانے والوں کے لیے خوشخبری
معصوم ارتضیٰ کی شہادت باہمت والدین کی استقامت اور وطن سے لازوال محبت کی انمول داستان
الیکشن کمیشن نے ملک میں ووٹرز کا ڈیٹا جاری کر دیا
فتنہ الہندوستان کا دہشتگرد افغانستان میں پراسرار طور پر ہلاک
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر