Advertisement
Advertisement
Advertisement

حکومت غریب طبقے کے ذاتی گھر کا خواب پورا کررہی ہے، وزیراعظم

Now Reading:

حکومت غریب طبقے کے ذاتی گھر کا خواب پورا کررہی ہے، وزیراعظم
ذاتی گھر

وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ حکومت غریب طبقے  کے ذاتی گھر کا خواب پورا کر رہی ہے۔

وزیراعظم کی جانب سے ایک سادہ تقریب میں  فراش ٹاؤن اسلام آباد کے کم لاگت اپارٹمنٹس کی  قرعہ اندازی کا انعقاد کیا گیا ہے۔

اس تقریب کے دوران بات کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ بڑھتی ہوئی آبادی اور شہروں کے بے ہنگم پھیلاؤ کے تدارک کے لیے اونچی عمارتوں کی تعمیر کے ماڈل کو اپنایا جائے اور ساتھ ہی گھروں کی الاٹمنٹ میں  شفافیت کو یقینی بنایا جائے۔

فراش ٹاؤن منصوبہ نیا پاکستان ہاؤسنگ و ڈویلیپمٹ اتھارٹی اور سی ڈی اے کے اشتراک سے مکمل کیا جا رہا ہے جو کے 2000 کم لاگت اپارٹمنٹس پر مشتمل ہے۔

اس منصوبے میں ایک اپارٹمنٹ کی قیمت 32 لاکھ روپے مقرر کی گئی ہے جس میں 3 لاکھ روپے حکومت سبسڈی فراہم کرے گی جس کی بدولت فی یونٹ لاگت 29 لاکھ رہ جائے گی۔

Advertisement

غریب اور متوسط طبقے کے لیے اسلام آباد میں اپنا گھر خریدنے کے خواب کو پورا کرنے کے لیے وزیر اعظم کی خصوصی دلچسپی سے یہ منصوبہ مکمل کیا جا رہا ہے۔

دوسری جانب اپارٹمنٹس کی خرید کے لیے پرائیویٹ بینک آسان اقساط پر قرضے کی سہولت بھی فراہم کر رہے ہیں۔

سبسڈی کی بدولت ان اپارٹمنٹس کی ماہانہ قسط 13٫000 روپے ہوگی جبکہ مارکیٹ ریٹ 38٫000 روپے بنتی ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
 لاہور: شہری سے 17 لاکھ کی 4 وارداتوں میں ملوث سب انسپکٹر گرفتار
ایس پی عدیل اکبر کی مبینہ خودکشی، اعلیٰ سطح انکوائری کمیٹی متحرک
کراچی میں ای چالان کا آغاز، صرف 6 گھنٹوں میں سوا کروڑ روپے سے زائد کے چالان
بحیرہ عرب میں ڈپریشن کی تشکیل، کراچی میں تیز خشک ہواؤں کا امکان
آزاد کشمیر حکومت کی تبدیلی: مسلم لیگ ن کا اہم اجلاس آج طلب
وزیراعظم شہباز شریف کی سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے ملاقات
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر