Advertisement
Advertisement
Advertisement

عمران خان لاعلاج بیماری میں مبتلا ہے ، حافظ حمد اللہ

Now Reading:

عمران خان لاعلاج بیماری میں مبتلا ہے ، حافظ حمد اللہ
حافظ حمد اللہ

حافظ حمد اللہ نے کہا ہے کہ عمران خان لاعلاج بیماری میں مبتلا ہے اور لاعلاج کا کوئی علاج ممکن نہیں۔

اپنے ایک بیان میں ترجمان پی ڈی ایم حافظ حمد اللہ نے کہا کہ عمران خان کی جانب سے اپوزیشن کوگالیاں دینا حواس باختگی ہے۔

ترجمان پی ڈی ایم کا کہنا تھا کہ خان صاحب اب آپ کے رونے دھونے کاوقت آگیا ہے۔

حافظ حمد اللہ کا یہ بھی کہنا تھا کہ یہ زبان لفنگوں کی تو ہوسکتی ہے مگر وزیراعظم کی نہیں، عمران خان صاحب آپ کو تمیز سیکھانے کا وقت گذر چکا ہے۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان آپکی زبان تمہاری تربیت اور گری ہوئی ذہنیت کی عکاسی کرتی ہے، عمران خان لاعلاج بیماری میں مبتلا ہے اور لاعلاج کا کوئی علاج ممکن نہیں۔

Advertisement

ترجمان پی ڈی ایم حافظ حمد اللہ کا مزید کہنا تھا کہ یہ پہلا رمضان ہے جس میں شیطان ایڈوانس میں تحریک عدم اعتماد کے ذریعے قیدکرنےکا تجربہ کیا جارہا ہے، اپوزیشن کے ہاتھوں مولاناکی قیادت میں یہ تجربہ کامیاب ہوجائیگی۔

واضح رہے کہ وزیراعظم عمران خان نے لوئر دیر میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ شاندار استقبال پر دیر کے لوگوں کا مشکورہوں، پاکستان فلسفےکی بنیاد پرقائم ہوا، پاکستان کا فلسفہ سمجھنے کا بھی ایک مقصد ہے، پاکستان کے فلسفے کے مطابق اللہ کے سوا کسی کے سامنے نہیں جھکنا۔

انہوں نے کہا تھا کہ میں نے مولانا فضل الرحمان کوڈیزل نہیں کہا، عوام کہہ رہے ہیں، اللہ نے حکم دیا کہ رسول ﷺ کی سنت پر عمل کریں، 25 سال پہلے یہ سوچ  کر جدوجہد شروع کی کہ  اپنے لوگوں کا  کسی کے سامنے سر جھکنے  نہیں دوں گا۔

عمران خان نے کہا تھا کہ تین لوگوں کی وجہ سے پاکستان کے پاسپورٹ کی عزت نہیں، تین لوگوں نے ملک کو مقروض بنایا، نوازشریف اور زرداری نے اقتدار میں ڈرون حملوں کی مذمت نہیں کی، نوازشریف اور زرداری نے اپنے اثاثوں کی وجہ سے  مذمت نہیں کی۔

وزیراعظم نے کہا تھا کہ ڈرون حملوں کی مذمت تحریک انصاف  کررہی تھی، نوازشریف نے اپنے دور اقتدار میں مودی کے خلاف ایک بات بھی نہیں کی، تین لوگوں نے ملک کو کمزور کیا ،یہ دنیا کے سامنے جھکے۔

انہوں نے کہا تھا کہ اسلام آباد میں جے یو آئی رضا کاروں نے جو کیا اس کی مذمت  کرتا ہوں، میں بطور ملک کا سربراہ  باپ کی طرح ہوں ،قوم کی تربیت میری ذمہ داری ہے، ڈیزل نے ایک پریس کانفرنس کی اور کہا کہ اقتدار میں آکر ہم اداروں کو ٹھیک کریں گے۔

Advertisement

عمران خان نے کہا تھا کہ ڈیزل سے کہتاہوں آج اگر یہ ملک بچا ہوا اس کی وجہ افواج پاکستان ہے، جس ملک کے پاس دفاعی طاقت نہیں ہوتی وہ تباہ  ہوجاتے ہیں، ڈیزل بتائیں آپ ملک میں اداروں کو کیسے ٹھیک کریں گے؟

وزیراعظم نے کہا تھا کہ مجھے یہ بھی کہتے ہیں نوازشریف کو بھگوڑا مت کہیں، نوازشریف نے کھٹمنڈو میں مودی سے خفیہ ملاقات کی، کیا ملک کی سب سے بڑی بیماری آصف زرداری اداروں کو ٹھیک کریں گے؟

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پہاڑوں میں چھپی ایک مقدس نشانی
بابا گرونانک کا 556 واں جنم دن، بھارتی سکھ یاتریوں کی ننکانہ صاحب آمد
مفتی تقی عثمانی اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر دنیا کے با اثر مسلمانوں کی فہرست میں شامل
27 ویں آئینی ترمیم قومی اسمبلی سے پہلے سینیٹ میں پیش کی جائے، اسحاق ڈار
پاکستان شوگر ملز ایسوسی ایشن نے چینی کی قیمتوں میں اضافے کی وجہ حکومت کو قرار دے دیا
انتونیو گوتریس سے ملاقات، صدر زرداری کا خود مختار فلسطینی ریاست کے قیام پر زور
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر