
وزیراعظم عمران خان نے ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال کے متعلق اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ گیم وہاں جا رہی ہے جس کا میں ایکسپرٹ ہوں۔
صحافی کے سوالات کا جواب دیتے ہوئے ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال پر وزیراعظم کا شاعرانہ تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ مشکلیں اتنی پڑیں کہ آسان ہو گئیں ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ ہر دن نئے چیلنجز کا سامنا کرنا پڑتا ہے اور میں اس سب کیلئے تیار ہوں۔
انہوں نے مزید کہا کہ میں نے اب تک اپنے اقتدار میں صرف 5 چھٹیاں کی ہیں اور یہ چھٹیاں صرف تب کیں جب کورونا ہوا تھا۔
صحافی کے سوالوں کا جواب دیتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے جمعہ کے دن عوامی جلسے کا بھی اعلان کیا ہے اور کہا ہے کہ عوام ان کے ساتھ کھڑی ہے۔
خیال رہے کہ اس سے قبل فیصل جاوید خان نے اپنے ایک پیغام میں 11 مارچ کو لوئر دیر خیبرپختونخوا میں عوامی جلسہ کرنے کے متعلق آگاہ کیا تھا۔
گزشتہ روز سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنے ایک پیغام میں سینیٹر فیصل جاوید خان نے عوامی جلسے کے متعلق بات کی تھی۔
منڈی بہاوالدین اور میلسی کے کامیاب عوامی جلسوں کے بعد اب وزیراعظم عمران خان عوامی رابطہ مہم کے تحت 11مارچ بروز جمعہ لوئر دیر خیبرپختونخوا میں جلسہ عام سے خطاب کریں گے- انشاءاللہ
عوام کا وزیراعظم پر بھرپور اعتماد-اپوزیشن کی تحریک عدم اعتماد عمران خان پر اعتماد پلس میں بدل گئی ہے pic.twitter.com/7gKUoUQqRxAdvertisement— Faisal Javed Khan (@FaisalJavedKhan) March 8, 2022
انہوں نے بتایا تھا کہ وزیراعظم عمران خان عوامی رابطہ مہم کے تحت 11مارچ بروز جمعہ لوئر دیر خیبرپختونخوا میں جلسہ عام سے خطاب کریں گے۔
ان کا کہنا تھ کہ عوام کا وزیراعظم پر بھرپور اعتماد ہے اور اپوزیشن کی تحریک عدم اعتماد عمران خان پر اعتماد پلس میں بدل گئی ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News