
وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ گزشتہ روز کھیلا جانے والا ٹیسٹ میچ نہیں دیکھ سکا ہوں کیونکہ میں میچ فکسنگ کے خلاف جنگ لڑرہا ہوں۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر وزیراعظم عمران خان نے میچ نہ دیکھنے کی وجہ بتاتے ہوئے سیاسی صورتحال پر روشنی ڈالی ہے۔
Unfortunately I could not watch this match as I am fighting on another front against match fixing where huge amounts of money are being used to lure my players!
Advertisement— Imran Khan (@ImranKhanPTI) March 17, 2022
اس موقع پر وزیراعظم نے بتایا ہے کہ میرے کھلاڑیوں کو لالچ دینے کے لیے بھاری رقم استعمال کی جارہی ہے۔
وزیراعظم نے کہا ہے کہ بدقسمتی سےٹیسٹ میچ نہیں دیکھ سکا ہوں کیونکہ میچ فکسنگ کے خلاف دوسرے محاذ پر جنگ لڑرہا ہوں۔
دوسری جانب وزیراعظم نے پاکستانی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم کی ٹسیٹ میچ میں بہترین کارکردگی کو وزیراعظم نے خوب سراہا ہے۔
Congratulations to Babar Azam for leading the Pak team in a tremendous fightback with a superb captain’s inning & world class batting display; & congratulations to the rest of the team too in the way they fought back, especially Rizwan & Shafique.
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) March 17, 2022
وزیراعظم نے کہا ہے کہ بابراعظم نےورلڈ کلاس بیٹنگ کی اورکپتان کی اننگز کھیلی اور بہترین فائٹ بیک پر انہیں مبارکباد پیش کرتا ہوں۔
انہوں نے کہا کہ بابر اعظم کے ساتھ ساتھ محمد رضوان، عبداللہ شفیق و دیگر کھلاڑیوں کو بھی مبارکباد دیتا ہوں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News