
پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کی رہنما شیری کا کہنا ہے کہ آج ہر ایک طبقے کا شہری مہنگائی کی وجہ سے پریشان ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک پیغام میں شیری رحمان نے موجودہ حکومت کے متعلق بات کی ہے۔
پیپلز پارٹی کا عوامی مارچ آج ساہیوال سے لاہور پہنچے گا۔ ہر جگا ہر شہر عوام اس نااہل حکومت سے چھٹکارے کا مطالبے کر رہے۔ ساڈھے تین سالا حکومت میں ان سے مہنگائی کنٹرول نہیں ہو سکی۔ ادارہ شماریات کے مطابق پیٹرول کی قیمتوں میں کمی کے باوجود بھی مہنگائی کی شرح میں اضافہ ہو رہا ہے۔ 1/2 pic.twitter.com/95ufy3Jq4v
Advertisement— SenatorSherryRehman (@sherryrehman) March 5, 2022
انہوں نے کہا کہ آج ہر جگہ ہر شہر میں عوام اس نااہل حکومت سے چھٹکارے کے مطالبے کر رہی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ اس پارٹی سے 3 سال کے دور حکومت میں مہنگائی کنٹرول نہیں ہوسکی ہے جبکہ ہر طبقہ مہنگائی سے پریشان ہے۔
Advertisementایک ہفتے میں 19اشیاء ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے۔ ہر طبقے کا شہری مہنگائی سے پریشان ہے۔حالیہ ایک سروے کے مطابق 80% پاکستانی سمجھتے ہیں یہ حکومت ملک کو غلط ڈائریکشن میں لے کر جا رہی ہے۔یہ عوام کا حکومت پر عدم اعتماد نہیں تو کیا ہے؟ حکمرانوں کی بہتری مستعفی ہونے میں ہی ہے۔2/2
— SenatorSherryRehman (@sherryrehman) March 5, 2022
انہوں نے بتایا کہ ادارہ شماریات کے مطابق پیٹرول کی قیمتوں میں کمی کے باوجود بھی مہنگائی کی شرح میں اضافہ ہو رہا ہے اور ایک ہفتے میں 19اشیاء ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے۔
شیری رحمان نے بتایا کہ ایک سروے کے مطابق 80% پاکستانی سمجھتے ہیں یہ حکومت ملک کو غلط ڈائریکشن میں لے کر جا رہی ہے۔
اس اعداد و شمار پر بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ مذکورہ شرح عوام کا حکومت پر عدم اعتماد نہیں تو کیا ہے ؟ حکمرانوں کی بہتری مستعفی ہونے میں ہی ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News