Advertisement
Advertisement
Advertisement

عمران خان قومی یکجہتی کی علامت ہے، اسد عمر

Now Reading:

عمران خان قومی یکجہتی کی علامت ہے، اسد عمر
اسد عمر

اسد عمر نے کہا ہے کہ عمران خان قومی یکجہتی کی علامت ہے۔

وفاقی وزیر اسد عمر نے سیالکوٹ میں تحریک انصاف کے ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یہ ملک ہمارے آباو اجداد نے بنایا، ہمارے آباو اجداد چاہتے تھے کہ برصغیر کے مسلمان آزادی سے زندگی گزاریں۔

انہوں نے کہا کہ بد قسمتی سے ہمارے ملک میں ضمیر فروش حکمران آئے، حکمرانوں نے بیرونی قوتوں کے آگے سر جھکا کر ان کی غلامی کی۔

وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ غیر ملکی حکمرانوں کے آگے پرچیاں لکھ کر جاتے تھے، پرچی پڑھتے ہوئے میاں صاحب کی ٹانگیں کانپ رہی تھیں۔

اسد عمر کا یہ بھی کہنا تھا کہ ہم آزادی کے لئے ہر قسم کی قربانی دینے کو تیار ہیں، آپ کا کپتان دنیا کے آگے جھکنے کو تیار نہیں، کپتان کہتا ہے کہ ہم غلامی کی زندگی نہیں گزاریں گے۔

Advertisement

وفاقی وزیر نے کہا کہ پاکستان دنیا کی واحد اسلامک ایٹمی طاقت ہے، پاکستان ایک مشکل ملک ہے اور  پاکستان کو بہت سے چیلنجز ہیں۔

اسد عمر نے یہ بھی کہا کہ پوری قوم متحد ہو اور ریاست کے تمام ادادرے مل کر بیرونی چیلنجز کا مقابلہ کریں۔

ان کا کہنا تھا کہ پوری قوم متحد ہو اور ریاست کے تمام ادادرے مل کر بیرونی چیلنجز کا مقابلہ کریں۔

اسد عمر کا یہ بھی کہنا تھا کہ عمران خان قومی یکجہتی کی علامت ہے، عمران خان واحد لیڈر ہے جس کی آواز پر ملک کے کونے کونے سے عوام نکل آتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کی آزادی کو 75 سال مکمل ہونے والے ہیں، عمران خان نے کہا کہ اگر حملہ کرو گے تو ہم سوچیں گے نہیں بلکہ بھرپور جواب دیں گے۔

وفاقی وزیر اسد عمر کا مزید کہنا تھا کہ کپتان نے نا ایک قدم پیچھے ہٹنا ہے نا سر جھکانا ہے، کپتان نے سر اٹھا کر مقابلہ کرنا ہے، کپتان کی آپ سے اگلی ملاقات ڈی چوک اسلام آباد میں ہو گی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
کراچی، ای بی ایم کاز وے کے دونوں ٹریک ٹریفک کے لیے کھول دیے گئے
کراچی انٹرمیڈیٹ بورڈ نے آرٹس ریگولر گروپ کے نتائج کا اعلان کردیا
سندھ میں نجی اسکولوں کے لیے بڑی تبدیلی، اسکول مالکان کے لیے اہم ہدایت
صدر آصف زرداری چین کے سرکاری دورے پر چنگدو پہنچ گئے
کراچی، بارش کے بعد ملیریا، ڈینگی اور چکن گونیا پھیلنے کے خدشات پر انتظامیہ کا ردعمل
کراچی کی سڑکوں کے حوالے سے میئر کراچی کا اہم بیان سامنے آ گیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر