Advertisement
Advertisement
Advertisement

حمزہ شہباز کی حلف برداری سے متعلق درخواست پر فیصلہ محفوظ

Now Reading:

حمزہ شہباز کی حلف برداری سے متعلق درخواست پر فیصلہ محفوظ
عارف علوی، لاہور ہائیکورٹ، حمزہ شہباز

حمزہ شہباز کی حلف برداری سے متعلق درخواست پر فیصلہ محفوظ

لاہور ہائی کورٹ نے حمزہ شہباز کی بطور وزیر اعلیٰ پنجاب حلف برداری سے متعلق درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔

چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ جسٹس امیر بھٹی نے حمزہ شہباز کی بطور وزیر اعلیٰ پنجاب حلف برداری سے متعلق درخواست پر سماعت کی۔

دوران سماعت حمزہ شہباز کے وکیل اشتر اوصاف نے موقف اختیار کیا کہ صدر مملکت جان بوجھ کر عدالت عالیہ کے فیصلے پر عمل نہیں کر رہے، ایسا کرکے آئین کو پامال کیا جا رہا ہے۔

چیف جسٹس نے سرکاری وکیل سے استفسار کیا کہ صدرِ مملکت کیوں حلف نہیں لے پا رہے؟

سرکاری وکیل نے عدالت عالیہ کو بتایا کہ صدر نے عدالتی حکم موصول ہوتے ہی وزیر اعظم سے معاونت مانگی۔

Advertisement

چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ نے استفسار کیاکہ عدالتی حکم میں ہدایات صدر پاکستان کے لیے تھیں، کیا عدالتی حکم کے بعد وزیر سے معاونت لینا ضروری تھا ؟

جس پر سرکاری وکیل نے کہا کہ صدر نے قانون کے تحت وزیر اعظم سے تجویز مانگی ، صدر آئین کے تحت ہی تمام اقدامات کریں گے۔

چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ نے ایڈووکیٹ جنرل سے مکالمے کے دوران ریمارکس دیئے کہ ڈپٹی اسپیکر کوئی گلی محلے کا آدمی نہیں تھا، ڈپٹی اسپیکر پریزائڈنگ افسر تھا۔

ایڈووکیٹ جنرل پنجاب نے کہا کہ یہ معاملہ بڑے تحمل سے کرنا چاہئے، جس پر چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ تحمل سے کر کے ہی اسمبلی میں معاملہ بھیجا تھا، وہاں ہائیکورٹ کے آرڈر کا جو حشر کیا وہ سب کے سامنے ہے۔

چیف جسٹس نے استفسار کیا کہ یہ آئین کے ساتھ کیا ہو رہا ہے پچھلے 20، 25 دن سے ؟ یہ بتا دیں صوبہ وزیر اعلی کے بغیر رہ سکتا ہے؟

دوران سماعت ایک موقع پر چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ صدر مملکت نے کہا کہ میرے پاس ابھی بھی 15 دن ہیں،کیونکہ ان کے ایڈوائزر وہاں بیٹھے ہوئے ہیں۔

Advertisement

جسٹس امیر بھٹی نے ریمارکس دیئے کہ صدر مملکت پہلے سو رہے تھے اس عدالت نے صدر کو جگایا ہے، عدالت نے صدر کو یاد کروایا ہے کہ آپ ریاست کے سربراہ ہیں، شائد انہیں سمجھ نہیں آئی۔

عدالت نے فریقین کا موقف سننے کے بعد فیصلہ محفوظ کرلیا۔

Advertisement
Advertisement

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
واپڈا کا حب کینال 48 گھنٹے بند رکھنے کا فیصلہ، شہر قائد میں پانی کی فراہمی معطل رہنے کا امکان
الجومَیع کی دیوانگی، کراچی کو یرغمال بنالیا گیا، ریاستِ پاکستان کی عزت داؤ پر
شرح سود 11 فی صد پر برقرار رکھنے کا فیصلہ، مہنگائی 5.6 فیصد تک پہنچ گئی
کورنگی میں کمرے کی چھت گرنے سے ڈیڑھ سالہ بچی جاں بحق ، ایک بچی اور 2 خواتین زخمی
شمالی وزیرستان و کرم میں پاک فوج کی بڑی کارروائی، 25 خوارج ہلاک، پانچ جوان شہید
مذاکرات کے دوران دراندازی ناقابل قبول ، سیکیورٹی ذرائع کا شدید ردعمل
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر