Advertisement
Advertisement
Advertisement

عمران خان ملک کا سب سے بڑا فتنہ ہے جسے جتنی جلد ختم کریں اتنا بہتر ہوگا، مریم نواز

Now Reading:

عمران خان ملک کا سب سے بڑا فتنہ ہے جسے جتنی جلد ختم کریں اتنا بہتر ہوگا، مریم نواز

پاکستان مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز کا کہنا ہے کہ عمران خان پاکستان کے سب سے بڑے فتنے کا نام ہے، اسے جتنی جلدی ختم کردیں اتنا ہی ملک کے لیے بہتر ہوگا۔

گورنر ہاؤس لاہور میں حمزہ شہباز کی حلف برداری کے موقع پر مریم نواز نے کہا کہ موجودہ حکومت عوام کو محنت، اچھی نیت اور صلاحیت سے ریلیف دے گی۔

رہنما ن لیگ کا کہنا تھا کہ شہباز شریف اچھے ایڈمنسٹریٹر اور باصلاحیت وزیراعظم ہیں، وہ اپنی صلاحیتوں سے ملک کو درپیش چیلنجز پر جلد قابو پالیں گے، جسے پہلے پنجاب اسپیڈ کہتے تھے اب وہ پاکستان اسپیڈ بن گئی ہے۔

مسجد نبوی ﷺ میں ہونے والے واقعے پر مریم نواز نے کہا کہ یہ لوگ سیاسی دشمنی میں اتنا آگے بڑھ گئے کہ محبوب ہستی کے تقدس کا بھی لحاظ نہیں رکھا، یہ واقعہ انتہائی افسوس ناک ہے، اس سے دنیا بھر کے مسلمانوں کے جذبات مجروح ہوئے ہیں۔

مریم نواز نے کہا کہ مسجد نبوی ﷺ میں جو کچھ ہوا وہ سب منظم طریقے سے کیا گیا ہے۔عمران خان پاکستان کا سب سے بڑا فتنہ ہیں، اسے جتنی جلدی ختم کردیاجائے ، پاکستان کے لیے اتنا ہی بہتر ہوگا۔

Advertisement
Advertisement

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
واپڈا کا حب کینال 48 گھنٹے بند رکھنے کا فیصلہ، شہر قائد میں پانی کی فراہمی معطل رہنے کا امکان
الجومَیع کی دیوانگی، کراچی کو یرغمال بنالیا گیا، ریاستِ پاکستان کی عزت داؤ پر
شرح سود 11 فی صد پر برقرار رکھنے کا فیصلہ، مہنگائی 5.6 فیصد تک پہنچ گئی
کورنگی میں کمرے کی چھت گرنے سے ڈیڑھ سالہ بچی جاں بحق ، ایک بچی اور 2 خواتین زخمی
شمالی وزیرستان و کرم میں پاک فوج کی بڑی کارروائی، 25 خوارج ہلاک، پانچ جوان شہید
مذاکرات کے دوران دراندازی ناقابل قبول ، سیکیورٹی ذرائع کا شدید ردعمل
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر