
پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء شہباز گِل کہتےہیں عمران خان نے ایک بھی غیرملکی نجی دورہ نہیں کیا۔یہ لوگ تومال کھانے کے لئےہی آئےہیں۔عمران خان نے قوم کے اربوں روپے بچائے۔
شہباز گِل کا کہنا تھا کہ یہ کوئی نیاکام نہیں یہ ہمیشہ ایساہی کرتے ہیں۔انہوں نے 26میڈیاکے افرادکی فہرست بھی بنائی تھی۔یہ لوگ ہمیشہ سرکاری مال پر عیاشی کرتےہیں۔
انہوں نے کہا زرداری نے 51 اور نوازشریف نے 21 نجی دورے کیے۔عمران خان نے سرکاری خرچ پرکوئی بھی ددرہ نہیں کیا۔ انہوں نے لوٹ مار کو قومی کھیل بنا دیا ہے۔ عوام ان سے ایک ایک چیزکاحساب لے گی۔
فارن فنڈنگ کیس کے متعلق بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ فارن فنڈنگ کیس پرالیکشن کمیشن کےخلاف کل احتجاج کریں گے۔
Advertisement777 کا انتظام کیا گیا- انہیں پتہ نہیں اب عوام جاگ رہی ہے۔سوشل میڈیا اور میڈیا پر شور مچا۔ساتھ ہی اب کھسیانی بلی کہہ رہی ہے کہ یہ فیک نیوز ہے۔آپ بتانا پسند کریں گے کل شام چار بجے وزیراعظم آفس سے پی آئی اے کو کیا احکامات گئے؟ آپ بتانا پسند کریں گے درجنوں پاسپورٹ کیوں منگوائے گئے ؟
— Dr. Shahbaz GiLL (@SHABAZGIL) April 25, 2022
87 لوگوں کی لسٹ موجود ہے میرے پاس جو عمرے پر سرکاری خرچ پر جا رہے ہیں۔ ان کے باپ کا پیسہ ہے جو ایسے لوٹا جا رہا ہے۔ حد ہے بے شرمی کی۔ مریم اورنگزیب نے ہمیشہ کی طرح آج پھر جھوٹ بولا۔ یہ لوگ ہیں ہی ازل کے جھوٹے۔ اگر آپ سرکاری خرچ پر گئے تو قانونی چارہ جوئی کریں گے
— Dr. Shahbaz GiLL (@SHABAZGIL) April 25, 2022
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News