
جامشورو میں کوٹری ریلوے اسٹیشن کے قریب ڈاٶن یارڈ میں بم دھماکہ سے ریلوے ٹریک متاثر ہو گیا۔
یہ دھماکہ ریلوے ڈاٶن ٹریک پر آتش گیر مادہ سے کیا گیا جس کی گونج دور دراز علاقوں تک سنی گٸی۔
دھماکہ سے ریلوے ٹریک کی ایک فٹ پٹری متاثر ہوئی ہے۔
اطلاع ملنے پر پولیس اور ریلوے حکام، ایس ایس پی جامشورو اور رینجرز اہلکار موقع پر پہنچ گٸے۔
اس واقعے کے بعد ریلوے حکام نے فی الحال حیدرآباد سے کراچی جانے والے ٹرینوں کی روانگی روک دی ہے۔
دھماکہ سے چند منٹ قبل ہزارہ ایکپریس گزری تھی۔
بم دھماکہ کی تحقیقات کے لیے بم ڈسپوزل اسکواڈ کو طلب کرلیا گیا ہے، تحیقات کے بعد دھماکہ سے متاثرہ ٹریک کی مرمت کا کام شروع کیا جاٸے گا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News