Advertisement
Advertisement
Advertisement

عالمی بینک کی فنڈنگ سے ٹیبلٹس کی خریداری میں کروڑوں روپے کے گھپلے کا انکشاف

Now Reading:

عالمی بینک کی فنڈنگ سے ٹیبلٹس کی خریداری میں کروڑوں روپے کے گھپلے کا انکشاف

عالمی بینک کی فنڈنگ سے ٹیبلٹس کی خریداری میں کروڑوں  روپے کے گھپلے کا انکشاف ہوا ہے۔

ذرائع کے مطابق صوبہ پنجاب میں اساتذہ کے لیے ٹیبلٹس کی خریداری میں کرپشن  کا میگا اسکینڈل سامنے آیا ہے جس میں 30 ہزار روپے مالیت کا ٹیبلٹ 49 ہزار 900  روپے میں خریدے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔

2019 میں پی ایم آئی یو نے اساتذہ کے لیے 20 ہزار ٹیبلٹس کی خریداری کے لیے ٹینڈر جاری  کیے گئے تھے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ  مہنگے داموں ٹیبلٹس خرید کر قومی خزانے کو تیس کروڑ روپے سے زائد کا نقصان پہنچایا گیا۔ کمپیوٹر ٹپس کمپنی نے متعلقہ افسران کو رشوت دے کر ٹینڈر منظور کرائے۔

ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ کمپیوٹر ٹپس نے بھاری رقم کے عوض تین ہزار ٹیبلٹس کابھاری رقم کا بل بھی کلیئر کروالیا۔ ٹیبلٹ کی سرکاری کاغذوں میں قیمت خرید کمپنی رسید سے زیادہ درج ہونے کا بھی انکشاف ہوا ہے۔

Advertisement

ذرائع کا کہنا ہے کہ 70 کروڑ روپے سے زائد کا بل کلیئر کرانے کے لیے کمپنی  نے پی آئی ایم یو کے افسران پر دباؤ دیا۔

بین الاقوامی کمپنی  کے ٹیبلٹس مہنگے داموں خریدنے پر محکمہ اسکول ایجوکیشن نے کارروائی شروع کر دی  ہے۔

ٹیبلٹس سابق ڈائریکٹر پی ایم آئی یو شاہد الرحمان کے دور میں خریدے گئے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ مہنگے ٹیبلٹس کی خریداری پر ابتدائی تفتیش مکمل ہونے کے بعد کیس نیب لاہور کو بھجوانے کا فیصلہ کیا جائے گا۔

سی ای او کمپیوٹر ٹپس کمپنی کا کہنا ہے کہ 25  ہزار میں ایسا ٹیبلٹ ملنا ناممکن بات ہے۔ ہماری کمپنی کی خریداری کے مطابق کم قیمت بتائی جارہی ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر فرضی طیارہ حادثہ کی ہنگامی مشق کل ہو گی
پی ٹی اے اور میٹا کا مشترکہ قدم، پاکستان میں انسٹاگرام پر کم عمر صارفین کیلیے فیچر متعارف
سونے اور چاندی کی قیمتوں میں ایک بار پھر بڑا اضافہ ریکارڈ
شہرقائد میں ٹریفک کی خلاف ورزی؛ دوسرے روز بھی ڈھائی کروڑ سے زائد کے ای چالان
بنگلادیش کے وزیرخزانہ کا ایف ٹی او سیکرٹریٹ کا دورہ؛ ڈاکٹر آصف محمود جاہ کی قیادت کو خراجِ تحسین
پاک بحریہ کے بابر کلاس کورویٹ "پی این ایس خیبر" کے فائر ٹرائلز کامیابی سے مکمل
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر